کلامِ طاہر

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 40 of 265

کلامِ طاہر — Page 40

مظلوموں کی آہوں کا دھواں ظالم کے اُفق گجلا دے گا نظاره نمرود جلائے جائیں گے دیکھے گا فلک کیا حال تمہارا ہوگا جب شداد ملائک آئیں گے سب ٹھاٹھ دھرے رہ جائیں گے جب لاد چلے گا بنجارا ظالم ہوں گے رُسوائے جہاں ، مظلوم بنیں گے آنِ وطن اے دیس سے آنے والے بتا کس حال میں ہیں یاران وطن (جلسہ سالانہ یو کے ۱۹۸۹ء) 40