کلام محمود مع فرہنگ — Page 226
وہ ہم سفر تمھارا نکھوں کا میری تارا اللہ کا صفی ہو اللہ کا ہو پیارا لو میری پیاری بچی تم کو خدا کو سونیا اس مهربان آقا اس با وفا کو سونیا کرنا خُدا سے اُلفت رہنا تم اس سے ڈرکر تم اس سے پیار رکھنا بس اس کو یاد رکھنا سوفار عشق اس کا تم دل کے پار رکھنا دلبر ہے وہ ہمارا تم اس سے چاہ رکھنا مشکل کے وقت دونوں اُس پر نگاہ رکھنا الفت نہ اُس کی کم ہو رشتہ نہ اُس کا ٹوٹے چھٹ جائے خواہ کوئی دامن نہ اس کا چھوٹے اخبار الفضل جلد 27-28 دسمبر 1939ء 224