کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 385 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 385

نظم نمبر 113 ابكي عليك كل يوم وليلة ساری جماعت کے لئے جامع دعا اے میرے رب تو کتنا پیارا ہے۔نہ معلوم میری موت کب آنے والی ہے۔اس لئے میں آج ہی اپنی ساری اولاد اور اپنے سارے عزیز و اقارب اور ساری احمدیہ جماعت تیرے سپرد کرتا ہوں۔اے میرے رب تو ان کا ہو جا اور یہ تیرے ہو جائیں۔میری آنکھیں اور میری روح ان کی تکلیف نہ دیکھیں۔یہ پڑھیں اور پھلیں اور کھولیں اور تیری بادشاہت کو دنیا میں قائم کر دیں۔اور نیک نسلیں چھوڑ کر جوان سے کم دین کی خادم نہ ہوں تیرے پاس واپس آئیں۔خدا یا صدیوں تک تو مجھے ان کا دکھ نہ دکھائی اور میری روح کو ان کے لئے غمگین نہ کیجیو۔اور اے میرے رب میری امتہ الھی اور میری سارہ اور میری مریم پر بھی اپنے فضل کر اور ان کا حافظ و ناصر ہوجا۔اور ان کی ارواح کو اگلے جہان کی ہر وحشت سے محفوظ رکھ۔اللهم آمین۔آخری درد بھرا پیغام اے مریم کی روح اگر خدا تعالے تم تک میری آواز پہنچا دے تولو یہ میرا آخری درد بھرا پیغام سن لو اور جاؤ خدا تعالیٰ کی رحمتوں میں جہاں غم کا نام کوئی نہیں جانتا۔جہاں درد کا لفظ کسی کی زبان پر نہیں آتا۔جہاں سم ساکنان ارض کی یاد کسی کو نہیں ستاتی۔والسلام - واخر دعوانا ودعوبكم ان الحمد لله رب العالمين۔اس دنیا کی سب محبتیں عارضی ہیں اور صدمے بھی۔اصل محبت اللہ تعالے کی ہے۔اس میں ہو کر ہم اپنے مادی عزیزوں سے مل سکتے ہیں۔اور اس سے جدا ہو کہ ہم سب کچھ کھو بیٹھے ہیں ہماری ناقص عقلیں جن امور کو اپنے لئے تکلیف کا موجب سمجھتی ہیں۔بسا اوقات ان میں اللہ تعالیٰ کا کوئی احسان پوشیدہ ہوتا ہے بس میں تو ہی کہتا ہوں کہ میرا دل جھوٹا ہے اور میرا خدا سچا ہے۔وَالْحَمدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالَ۔خدا تعالیٰ کے فضل کا طالب مرزا محمود احمد الفضل 12 جولائی 1944ء) 379