کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 386 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 386

نونہالان جماعت مجھے کیا کہنا ہے اسے نوجوانان جماعت احمدیہ ہر قوم کی زندگی اس کے نوجوانوں سے وابستہ ہے کس قدر ہی محنت سے کوئی کام چلایا جائے اگر آگے اس کے جاری رکھنے والے لوگ نہ ہوں توسب محنت غارت جاتی ہے اور اس کام کا انجام ناکامی ہوتا ہے گو ہمارا سلسلہ روحانی ہے مگر چونکہ مذکورہ بالا قانون بھی الہی ہے اس لئے وہ بھی اس کی زد سے بچ نہیں سکتا۔پس اس کا خیال رکھنا ہمارے لئے ضروری ہے۔ہم پر واجب ہے کہ آپ لوگوں کو ان فرائض پر آگاہ کر دیں جو آپ پر عائد ہونے والے ہیں اور ان راہوں سے واقف کر دیں جن پر چل کر آپ منزل مقصود پر پہنچ سکتے ہیں اور آپ پر فرض ہے کہ آپ گوش ہوش سے ہماری باتوں کو نہیں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں تا خدا تعالے کی طرف سے جو امانت ہم لوگوں کے سپر دہوئی ہے اس کے کماحقہ ادا کرنے کی توفیق نہیں بھی اور آپ لوگوں کو بھی ملے۔اس غرض کو مد نظر رکھتے ہوئے ہیں نے مندرجہ ذیل نظم لکھی ہے جس میں حتی الوسخ وہ تمام نصیحتیں جمع کردی ہیں جن پر عمل کرنا سلسلہ کی ترقی کے لئے ضروری ہے گو نظم میں اختصار ہوتا ہے مگر یہ اختصار ہی میرے مدعا کے لئے مفید ہے کیو نکہ اگر رسالہ لکھا جاتا تواس کو بار بار پڑھنا وقت چاہتا جو ہر شخص کو میسر نہ ہوسکتا مگر نظم میں لبا مضمون تھوڑی عبارت میں آجانے کے باعث مہر ایک شخص آسانی سے اس کا روزانہ مطالعہ بھی کر سکتا ہے اور اس کو ایسی جگہ بھی لٹکا سکتا ہے جہاں اس کی نظر اکثر اوقات پڑتی رہے اور اس طرح اپنی یاد کو تازہ رکھ سکتا ہے۔خوب یاد رکھو کہ بعض باتیں چھوٹی معلوم ہوتی ہیں مگر ان کے اثر بڑے ہوتے ہیں پس اس میں لکھی ہوئی کوئی بات چھوٹی بیسمجھو اور ہر ایک بات پر عمل کرنے کی کوشش کر وہ تھوڑے ہی دن میں اپنے اندر تبدیلی محسوس کرو گے اور کچھ ہی عرصہ کے بعد اپنے آپ میں اس کام کی اہلیت پیدا ہوتی دیکھو گے جو ایک دن تمھارے سپرد ہونے والا ہے۔یہ بھی یاد رکھو کہ تمہارا ہی فرض نہیں کہ اپنی اصلاح کرو بلکہ یہ بھی فرض ہے کہ اپنے بعد میں آنے والی نسلوں کی سبھی اصلاح کی 380