کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 382 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 382

آمین کا مصرع فسبحان الذی اوفی الامانی ہو لیکن منشائے الہی کے ماتحت آپ تو اس کام کو نہ کر سکے اب امتہ الحفیظ میری چھوٹی ہمشیرہ نے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے قرآن شریف ختم کیا ہے۔اس کے لئے میں نے یہ آمین تیار کی ہے اور حضرت صاحب کے منشاء کو پورا کرنے کے لئے اسی مصرع کو مصرعہ آمین رکھا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کام کو بابرکت کرے۔آمین ! الحكم 14 جولائی 1911ء) نظر نمبر 65 ہے رضائے ذات باری اب رضائے قادیاں اس نظم میں کئی جگہ قادیان سے مراد خود قادیان یا قادیان کے احمدی نہیں ہیں۔بلکہ زیادہ تر قادیان سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں یعینی احمدی ہیں خواہ کہیں کے رہنے والے ہوں۔قصبہ قادیان صرف اس جگہ مراد لینا چاہیئے۔جہاں عبارت سے ظاہر ہو کہ قصبہ مراد ہے۔نظر نمبر 85 الفضل 25 جولائی 1924 ء) میں تمھیں جانے نہ دوں گا اہلِ وفا کی زندگی کا ایک پہلو ذیل میں ایک نظم ہے جس کی محرک ایک انگریزی نظم ہوئی ہے۔اس میں وفا کے اس پہلو کو جو ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔نہایت لطیف پیرایہ میں بیان کیا گیا تھا۔اس نظم کا میرے دل پر اس قدر اثر ہوا کہ اسی وقت مغرب و عشاء کے درمیان کے عرصہ میں یہ نظم کہی گئی۔گو اس نظم کا طریق اردو کے عام متداول طریقوں کے خلاف ہے۔لیکن اب چونکہ اس کی رو چل گئی ہے۔اس لئے میں نے بھی خیالات کی رو کے ماتحت اسے معیوب نہیں سمجھا۔اس میں بتایا یہ گیا ہے کہ کس طرح مخالف حالات میں وفادار محب اپنے محبوب کی ناراضگی کو برداشت کرتا ہے اور اس کی ناراضگی سے چڑ کر علیحدہ نہیں ہوتا۔بلکہ محبت کی باریک در باریک راہوں سے چل کر اس کے دل تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے وہ یقین رکھتا ہے کہ میرا رب مجھ سے ناراض نہیں ہو سکتا۔اور پہلے اس کی ناراضگی کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں دیکھتا۔لیکن پھر اس کا دل عاشقانہ بے اعتباری سے کام لیتا ہے۔376