کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 381 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 381

کی مخالفت کی۔پس وہ غیور خدا اپنے دوستوں کی بہتک گوارا نہیں کرے گا۔میرا مطلب اس وقت اُس شخص سے ہے جس نے پچھلے دنوں زلزلہ کی پیش گوئی کی مخالفت میں اُسی طرح پر کہ جس پر حضرت صاحب نے شعر کہے تھے اور اس میں زلزلہ کی پیشگوئی کا اعلان کیا تھا اور لوگوں کو اُس عذاب کے دن سے بچنے کے لئے نصیحت کی تھی ایک غزل زلزلہ کی مخالفت میں پیسہ اخبار میں شائع کرائی اور بڑے زور کے ساتھ اُس نے چاہا کہ یہ امت جو کہ کبھی بڑے بڑے انعاموں کی متفق رہ چکی ہے۔اب اس عذاب کو بھی بھگتے اور ایسا نہ ہو کہ اس دن سے پہلے یہ بیدار ہو جائے خدا ان کے ارادے کو پورا ہونے نہ دے میرے چند دوستوں نے اس کا جواب لکھا ہے اور خوب لکھا ہے۔میں نے بھی چند اشعار اس کی غزل کی رد میں کہے ہیں اور اس لئے کہ شاید کسی کو اُن سے فائدہ پہنچے۔شائع کرتا ہوں۔بہتر ہو کہ پیسہ اخبار بھی اس کو اپنے اخبار میں شائع کر دے۔والحكم۔24 جوان 1906 ء) نظم نمبر 25 کیا جانئے کہ دل کو مرے آج کیا ہوا یہ وہ نظم ہے کہ جو میری طرف سے ڈاکٹر احمد حسین صاحب لائل پوری نے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر پڑھی۔میں نے اُس وقت بھی حاضرین جلسہ کی خدمت میں عرض کر دی تھی کہ میں شاعری کے شوق میں نظم نہیں کہتا بلکہ ایک خاص پوش جب تک پیدا نہ ہو نظم کہنا مکروہ سمجھتا ہوں اس لئے سامعین اسے شعر سمجھ کر نہیں بلکہ درد دل سے نکلی ہوئی نصیحت سمجھ کر نہیں اور اب بھی میں گل ناظرین کی خدمت میں التماس کرتا ہوں کہ وہ اسے غور سے پڑھیں اور پھر اس کے مطالب پر غور کریں اور کسی اوسع اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔وما توفیقی الا باللہ تشحید الاذہان فروری (1909 نظم نمبر 39 خدا سے چاہیے ہے کو لگانی میری اور عزیزان بشیر احمد، شریف احمد مبارکہ کی آمین بنانے کے بعد حضرت صاحب کا ارادہ تھا کہ آئندہ 375