کلام محمود مع فرہنگ — Page 103
اُس کی شاں کو عقلِ انسانی سمجھ سکتی نہیں ذرہ ذرہ پر ہے اس کو مالکانہ اقتدار وہ اگر خالق ہے میں ناچیز سی مخلوق ہوں ہر گھڑی مختاج نہوں اس کا وہ ہے پروردگار پاک ہے ہر طرح کی کمزوریوں سے اس کی ذات اور مجھ میں پائے جاتے ہیں نقائض صد ہزار منبع ہر خوبی و پرحسن و ہر نیکی ہے وہ میں ہوں اپنے نفس کے ہاتھوں سے مغلوب اور خوار دہ ہے آقا میں ہوں خادم وُہ ہے مالک میں غلام میں ہوں اک ادنی رعایا اور وہ ہے تاجدار علیم کامل کا وہ مالک اور میں محروم علم وہ سراسر نور ہے لیکن ہوں میں تاریک وتار اس کی قدرت کی کوئی بھی انتہا پاتا نہیں اور پوشیدہ نہیں ہے تم سے میرا حالِ زار 103