کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 101 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 101

یہ چمن یہ باغ یہ بستاں یہ گل یھول سب کرتے ہیں اس ماہ رُو کی قدرتوں کو آشکار ذرہ ذرہ میں نظر آتی ہیں اس کی طاقتیں هر مکان و ہر زماں ہیں جلوہ گاہ حُسنِ یار ہر حسیں کو حُسن بخشا ہے اُسی دلدار نے ہر گل و گلزار نے پائی اسی سے ہے بہار ہر نگاہ فتنہ گرنے اُس سے پائی ہے جلا ورنہ ہوتی بختِ عاشق کی طرح تاریک وتار نور اس کا جلوہ گر ہے ہر درو دیوار میں ہے جہاں کے آئنہ میں منعکس تصویر یار اُس کی اُلفت نے بنایا ہے مکاں بہ نفس میں ہر دل دیندار اس کے رُخ پہ ہوتا ہے نشار جنگیں بھی سر پکتی ہیں اُسی کی یاد میں گل بھی رہتے ہیں اُسی کی چاہ میں سینہ فگار 101