کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال

by Other Authors

Page 16 of 89

کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال — Page 16

کے موجودہ امیر جناب سید ابوالاعلیٰ صاحب مودودی پیدا ہوئے (مکاتید نے ان جناب سید ابو الاعلیٰ صاحب مودودی کا بچپن کس صورت سے گزرا ؟ اس پر مناسب ہے کہ خود آپ ہی کے قلم سے روشنی ڈالی جائے۔فرماتے ہیں۔میں اپنے گھر میں سب سے چھوٹا تھا۔میرے ایک بھائی مجھ سے تین چار برس بڑے تھے۔مجھے کھانے کی جو چیز ملتی تھی۔اُسے ہیں فوراً کھا لیتا تھا۔مگر بھائی صاحب سنبھال کو کسی اچھے وقت پر کھانے کے لئے اٹھا رکھتے تھے اسی طرح جو پیسے مجھے ملتے تھے ان کو بھی فوراً خرچ کر ڈالتا تھا۔اور بھائی صاحب انہیں جمع کر کے کبھی کوئی اچھی چیز خرید لاتے تھے۔لیس یہ میرے اور ان کے درمیانی گھگڑے کی بنیاد تھی۔میں ہمیشہ ان کے حصہ میں سے اپنا حق وصول کرنے کی کوشش کرتا تھا۔اور وہ ہمیشہ تھوڑی دیر تک مقابلہ کرنے کے بعد کچھ نہ کچھ میرے حوالے کرنے پر مجبور ہو جاتے تھے۔اول اول تو میں سمجھا کرتا تھا۔کہ اس طرح میں انہیں شکست دیگر مال غنیمت حاصل کرتا ہوں۔مگر بعد میں مجھ کو معلوم ہوا کہ یہ ہ ہیں بھائی کو مجھ سے محبت ہے۔اور انہیں خود بھی اس میں مزا آتا ہے کہ میں لڑ بھڑ کر ان سے اپنا حصہ وصول کر لیا کروں۔اس طرح میں والدین کے عطیقوں میں سے 20 فیصدی کا ایک ہوتا تھا پیچاں ، فیصد اپنے حساب میں سے اور ۲۵ فیصد بڑے بھائی صاحب کے حساب میں سے۔