اچھی کہانیاں — Page 20
لیکن ایک کتاب اس نے اُٹھالی۔یہ ایک سیاہ جلد والی ڈائری تھی رحمن نے بے خیالی میں اسے کھول لیا حالانکہ اسے علم تھا کہ کسی کی ڈائری بغیر اجازت پڑھنا بُری حرکت ہے ، لیکن چونکہ گہرا دوست تھا اس لئے کوئی حرج نہ سمجھا۔پہلا صفحہ پلٹتے ہی اس کی نظر ایسی تحریر پر پڑی کہ وہ پڑھتا چلا گیا۔اللہ تبارک تعالیٰ کے بابرکت نام سے وہ ڈائری شروع کی گئی تھی اور موٹے الفاظ میں یہ شعر درج تھا حمد و ثنا اسی کو جو ذات جاودانی ہمسر نہیں ہے اسکا کوئی نہ کوئی ثانی السينا a اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث درج تھیں کچھ اس طرح شخص کبھی دوزخ میں نہیں جا سکتا جو اللہ کے خوف سے روتا ہو" "حسم اور لباس کی صفائی نصف ایمان ہے۔"ایمان صبر اور فراخدلی کا نام ہے " " بہترین ایمانی حالت یہ ہے کہ تیری دوستی اور دشمنی صرف اللہ کے لئے ہو " ہمیشہ سچی اور حق بات ہی کہو" تم میں سب سے اچھے وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق اچھے ہیں۔" تم اپنے بھائی کی مصیبت پر خوش مت ہوا کرو ہو سکتا ہے اللہ اس کو اس کی مصیبت سے نکال دے اور تمہیں اس میں مبتلا کر دے " " وہ ذلیل ہے جس نے والدین کو بڑھاپے میں پایا لیکن ان کی خدمت کر کے جنت حاصل نہ کر سکا " "دعا کبھی بیکار نہیں جاتی " " اپنے بھائی سے ملتے وقت مسکرا دینا بھی صدقہ ہے " "مومن کا چہرہ