اچھی کہانیاں — Page 19
۱۹ کہ رحمن کمرے میں داخل ہوا لیکن وہ ہوم ورک میں اتنا منہمک تھا کہ خبر نہ ہوئی کہ کب رحمن داخل ہوا اور کب سامنے والی کرسی پر بیٹھ گیا۔دراصل کل اسکول سے آتے ہوئے دونوں دوستوں میں جو باتیں ہوئی تھیں ان سے رحمن بے حد متاثر ہوا تھا۔زیادہ حیرانگی اسے اس بات پر تھی کہ آج کے ویڈیو ، وی سی آر اور ڈیش کے دور میں غزالی فلمیں کیوں نہیں دیکھتا ؟ جبکہ رحمن کے امی ابو نے کبھی اسے منع نہیں کیا۔اسی لیئے آج دوبارہ وہ غزالی کے ہاں آیا تھا اُس سے مزید گفتگو کرنے اور اس گتھی کو سلجھانے۔وہ M۔T۔A کے پروگرام بھی دیکھنا چاہتا تھا۔اسی لئے تو وہ غزالی کے گھر آیا تھا اس کی اتھی نے بتایا کہ وہ ہوم ورک کر رہا ہے تو وہ وہیں چلا آیا۔لکھتے لکھتے اچانک غزالی نے سر اُٹھایا تو رحمن کو میٹھے پایا تم کب آئے دوست مجھے خبر ہی نہ ہوئی " " ہاں بھٹی پڑھا کو میاں ! اب تم ہماری خبر کیوں رکھنے لگے یا رحمن مصنوعی خفگی سے بول۔" ارے نہیں ایسی کوئی بات نہیں تم تو جانتے ہو ہوم ورک اتنا زیادہ ملتا ہے کہ ختم ہونے میں نہیں آتا " غزالی جھینپتے ہوئے بولا۔"اچھا تم بیٹھو میں تمہارے لئے گرما گرم چائے لاتا ہوں" یہ کہتے ہوئے غزالی کچن کی طرف بھاگا۔ادھر رحمن جو فارغ بیٹھا تھا اس نے یونی غزالی کی کتابیں رکھنا شروع کر دیں۔زیادہ تر کورس کی کتب تھیں سو اس نے وہیں رکھدیں