اچھی کہانیاں

by Other Authors

Page 11 of 34

اچھی کہانیاں — Page 11

آپ کی اُمت کے لوگوں کو بھی اللہ تعالی آزمائش میں ڈالتا ہے۔ہمیں بھی خدا نے آج آزما ہے۔بتاؤ تو کس طرح ؟ ہم کہاں سے ہر عید پرنٹے نئے کپڑے، ہوتے ، اچھے اچھے کھانوں کی نعمتیں لاتے ہیں ؟ خدا دیتا ہے نا ! اگر اس عید پر ہم نے صرف اس لیے ہم نے اس کی خوشنوری کی خاطر تھوڑی سی قربانی دی ، کپڑے نہ بنا سکے تو کیا ہوا۔اس کی رضا حاصل کرنے کے لئے جو دوسرا نیکی کا کام ہم نے کیا ہے کاش وہ قبول کرے۔یہ ذرا سی قربانی ہمیں اپنے دوسرے کم نصیب بہن بھائیوں کی یاد دلاتی ہے جن کی کئی عیدیں ایسی ہی گزر جاتی ہیں۔" تو کیا یہ آزمائش ہوتی ہے اتنی ؟ "ہاں بیٹا ! یہ پہلی عید ہے جس پر آپ کے نئے کپڑے نہیں بنائے۔ذرا اس قربانی کا مقابلہ حضرت ہاجرہ اور آپ کے بیٹے کی اس مشکل سے کرد۔پھر تمہیں پتہ چلے گا کہ یہ تو کوئی مصیبت ہی نہیں۔اندھیری راتیں تپتے ہوئے صحرا۔بے یارو مددگار ماں بیٹا ! جبکہ آپ کے پاس گھر ہے امی ابو ہیں۔بھائی ہیں۔ہر نعمت موجود ہے۔" ہاں ! یہ تو ہے امتی " رابی نے شرمندہ ہوتے ہوئے کہا۔