اچھی کہانیاں — Page 10
ہمارے سامنے ہے کہ آپ نے نہایت صبر و شکر کے ساتھ نہایت بہادری سے شہید ہونا قبول کیا مگر اسلام پر آنچ نہ آنے دیا۔اسی طرح سلسلہ احمدیہ کے ایک جید بزرگ حضرت صاجزادہ عبد اللطیف صاحب ہیں۔آپ نے جب حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو ) کی بیعت کر لی تو بادشاہ اور ان کے ملک کے لوگوں نے نہایت بے رحمی سے آپ کو شہید کر دیا۔را بی بولی " لیکن امی جان حضرت امام حسین علیہ السلام اور صاحبزادہ عبداللطیف صاحب نہی تو نہ تھے۔بے شک نبی تو نہ تھے لیکن نبیوں کے پیچھے چلنے والے تو تھے نا ! اسی لئے تو انہوں نے کامل اطاعت کا نمونہ دکھ یا۔پھر خدا تعالیٰ نے نبیوں سے ہر قسم کی مثالیں قائم کروائیں اور سب سے بڑھکر نبیوں کے سردار ہمارے پیارے آقا صبر و شکیر کے پیکر تھے۔حتی کہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ آقائے دو جہان اور آپ کے ساتھیوں کو شعب ابی طالب میں محصور کر دیا گیا۔اور آپؐ کے ساتھیوں کا یہ حال تھا کہ بھوک کی شدت سے پیٹ پر پتھر باندھ رکھے تھے ، لیکن کوئی شکوہ زبان پر نہ لائے۔اپنی اُمت کی بہتری کے لیے دُعائیں فرماتے رہے۔