اچھی کہانیاں

by Other Authors

Page 22 of 34

اچھی کہانیاں — Page 22

۲۲ اب میں سب کو سبب کیا بتاتا ! ڈیڑھ بجے چھٹی ہوئی۔پھر گھر آیا۔نہا دھو کر کھانا کھایا۔آج امی نے میری پسند کا کھانا پکایا تھا ، اس لئے خوب کھایا کھانے کے بعد ظہر کی نماز گھر میں ہی پڑھی۔کچھ دیر آرام کیا۔۴ بجے امی جان نے جگا دیا۔منہ ہاتھ دھو کر آیا تو میرا پسندیدہ رسالہ تشحید الا زبان پڑا تھا۔فوراً پڑھنا شروع کر دیا۔بانی جماعت احمدیہ کے ارشادات اور حضرت اقدس ایدہ اللہ کے خطاب کا خلاصہ پڑھا۔پھر ایمان افروز کہانیاں اور دلچسپ لطیفوں کا کالم پڑھا خوب لطف آیا۔اس کے بعد ایم۔ٹی۔اسے کا پروگرام دیکھا۔عصر کی نماز مسجد میں جاکر پڑھی۔واپس آکر بچوں کا کارٹون پروگرام اور سائنسی پروگرام ٹی۔وی پر دیکھا۔جس میں سائنس کی حیرت انگیز ایجادات کا تذکرہ تھا۔اس کے بعد نمخفی کو انگریزی پڑھائی ، ساتھ ساتھ اپنا ہوم ورک بھی کیا۔مغرب کی نماز مسجد میں ادا کی۔نماز کے بعد قرآن کلاس ہوئی جس میں قاری صاحب نے صحت تلفظ کے ساتھ قرآن سکھایا۔واپس آکر رات کا کھانا کھایا۔عشاء کی نماز پڑھی سو گیا۔مال کی ڈائری لکھی ہے"۔رحمن نے ڈائری بند کرتے ہوئے کہا۔" دوست تھوڑی دیر ہو گئی وہ امی نے ایک ضروری کام سے کہیں بھیجوا دیا تھا۔غزالی نے چائے کی ٹرے لاتے ہوئے کہا " " تمہیں کسی قسم کی کوفت تو نہیں ہوئی۔" نہیں بھٹی کوفت کیسی بس تم سے