اچھی کہانیاں — Page 23
شرمندہ ہوں تمہاری ڈائری اجازت کے بغیر پڑھ لی " رحمن نے جواباً کہا۔کوئی بات نہیں بس روزانہ کی باتیں تحریر کر لیتا ہوں " "اقوال زریں کے علاوہ اشعار بھی دلوں پر اثر کرنے والے تھے خصوصاً وہ شعر جو مجھے زیادہ ہی متاثر کر گیا اس نے ڈائری کھولی اور ترنم سے پڑھنے لگا ہے خدا شاہد ہے اسکی راہ میں مرنے کی خواہش میں میرا ہر ذرہ تن جھک رہا ہے التجا ہو کر یہ شعر ہماری جماعت کے دوسرے خلیفہ حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد صاحب کا ہے - غزالی نے بتایا۔" تمہیں اتنے سارے اشعار کیسے یاد ہو جاتے ہیں۔رحمن بولا۔ہمارے بیت بازی کے مقابلے ہوتے رہتے ہیں اس وجہ سے ہمیں شعر یاد ہو جاتے ہیں۔رحمن سوچنے لگا کہ میری ہی عمر کا لڑکا، میرا کلاس فیلو لیکن ہم سے کسقدر مختلف ہے۔غزالی نے حضرت مسیح موعود کے عربی قصیدے کے چند اشعار پرسوز آواز میں سنانے کے بعد بتایا کہ یہ عربی اشعار ہمارے امام مهدی و مسیح موعود کے ہیں جو آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کہے ہیں تمہیں پتہ ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا بہت بڑی نیکی ہے۔حضور خود فرماتے ہیں کہ جو مجھے پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔یہ باتیں ہورہی تھیں اتنے میں عصر کی اذان ہو گئی۔غزالی نے اُٹھتے ہوئے کہا۔اب تم بھی نماز پڑھنے