اچھی کہانیاں

by Other Authors

Page 18 of 34

اچھی کہانیاں — Page 18

طفل ہو ، خادم ہوا ناصر ہو یا لجند و ناصرات میں ہو۔سب کے سب صحت تلفظ کے ساتھ قرآن سیکھیں اور دوسروں کو بھی سکھائیں اس طرح وہ اس بات کی عملی تفسیر بن جائیں گئے کہ بہترین مومن وہ ہے جو خود قرآن سیکھتا ہے اور دوسروں کو بھی سکھاتا ہے۔" تمہیں تو حدیثیں بھی آتی ہیں " رحمان نے متاثر ہوتے ہوئے کہا۔اس میں میرا صرف یہ کمال ہے کہ میں یاد کر لیتا ہوں۔محنت تو میرے امی ابو کی ہے اور پھر ناظم اطفال الاحمدیہ کی جو ہمارے حلقے کے ہیں۔یہ سب لوگ ملکہ ہمیں احادیث اور دُعائیں یاد کرواتے ہیں۔تم اکثر دیکھتے ہو کہ میں غصہ نہیں کرتا مجھے یہ بات بچپن میں ہی بتا دی گئی ہے کہ غصہ نہیں کرنا چاہئے۔اس کے بارے میں حدیث میں آتا ہے اِجْتَنِبُو الْغَضَب سخت غصہ سے بچو۔یہ ہمارے پیارے نبی کا فرمان ہے کیونکہ غصہ فساد اور لڑائی جھگڑے کا باعث بنتا ہے۔ایک اور مختصر سی حدیث ہے احفظ لسانک تو اپنی زبان کی حفاظت کی۔اسی طرح فرمایا۔اطع آبَاكَ اپنے باپ کی اطاعت کر غزا کی فرفر احادیث سنائے جا رہا تھا اور رحمان حیرت سے اسے دیکھے جا رہا تھا۔دونوں کا گھر آچکا تھا۔دونوں نے اللہ حافظ کہا اور اپنے اپنے گھر میں داخل ہو گئے۔دوسرے دن غزا کی اپنے کمرے میں بیٹھا ہوم ورک کر رہا تھا