اچھی کہانیاں

by Other Authors

Page 17 of 34

اچھی کہانیاں — Page 17

16 باتیں سنتے آرہے تھے۔انھوں نے غزا کی کو تھپکی دی اور آگے بڑھ گئے۔دونوں دوست بھی میدان سے نکل کر گھر کی طرف چل پڑے۔راستے میں رحمان نے غزالی سے کہا۔آئیڈیل اتنے بڑے بڑے تو پھر ڈش کیوں لگوایا ہے ؟ غزالی نے ٹھہر ٹھہر کر جواب دیا۔میرے دوست تم یقین مشکل سے کرو گے مگر یہ حقیقت ہے اور نہیں تو پتہ ہے کہ میں کبھی جھوٹ نہیں بولتا۔حدیث میں ہے کہ جھوٹ بولنا گناہ ہے جو انسان کو جہنم میں لے جاتا ہے۔تم سمجھتے ہو کہ ڈش پر صرف فلمیں ہی دیکھی جاتی ہیں۔نہیں دوست اُس کے ذریعے ہم ایم ٹی اے کے پروگرام دیکھتے ہیں۔اس چینل پر کون سی فلمیں آتی ہیں ؟ رحمان کا لہجہ پر اشتیاق تھا۔اُس پر فلمیں نہیں آتیں۔اس پر تو ہمارے پیارے آقا کا خطاب آتا ہے۔جماعت کے مختلف پروگرام آتے ہیں جن میں حمدیہ نظمیں اور نعتیں ہوتی ہیں۔کبھی ہمارے ہاں آنا تمہیں دکھاؤں گا کہ ہمارے امام کتنی پیاری پیاری دلوں پر اثر کرنے والی روحانی باتیں کرتے ہیں اور یہ پروگرام ساری دنیا کو دکھائے جاتے ہیں۔سب سے اچھی بات یہ کہ قرآن پاک کو صحیح اور صحت تلفظ کے ساتھ ساری دنیا کے لوگوں کو سکھایا جاتا ہے جو بھی نظر آن کو سیکھنا چاہتے ہیں وہ اِس پروگرام سے بخوبی قرآن سیکھ سکتے ہیں۔ہمارے پیارے آقا کا ارشاد ہے کہ جماعت کا ہر فرد خواہ