کافر کون؟

by Other Authors

Page 497 of 524

کافر کون؟ — Page 497

497 جی وہی مولانا انور کشمیری صاحب جنہوں نے جماعت کی بربادی کے بڑے بڑے دعوے کئے تھے۔مگر فوت ہونے سے قبل جب انہوں نے اپنی زندگی کے سودوزیاں حساب لگایا تو بے اختیار غمگین ہو کر سر پکڑ کر بیٹھ گئے کہ ہم نے زندگی ضائع کر دی۔دیو بندی مفتی اعظم محمد شفیع جو اُن کے شاگرد خاص تھے نے اپنے خطبات میں اس کا ذکر یوں فرمایا ہے: ” میں حضرت مولانا سید محمد انورشاہ کشمیری کی خدمت میں ایک دن نماز فجر کے وقت اندھیرے میں حاضر ہوا تو دیکھا کہ حضرت سر پکڑے ہوئے بہت غم زدہ بیٹھے ہیں۔میں نے پوچھا مزاج کیسا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں ٹھیک ہی ہے میاں۔میاں مزاج کیا پوچھتے ہو عمر ضائع کر دی۔میں نے عرض کی حضرت آپ کی ساری عمر علم کی خدمت میں اور دین کی اشاعت میں گزری۔آپ کی عمر اگر ضائع ہوئی تو پھر کس کی عمر کام میں لگی؟ تو حضرت نے فرمایا کہ میں تمہیں صحیح کہتا ہوں کہ اپنی عمر ضائع کردی۔۔۔گمراہی پھیل رہی ہے۔الحاد آ رہا ہے۔شرک و بت پرستی چلی آرہی ہے۔حرام و حلال کا امتیاز اُٹھ رہا ہے۔لیکن ہم لگے ہوئے ہیں ان فرعی اور فروعی مسائل میں اس لئے غمگین بیٹھا ہوں اور محسوس کر رہا ہوں کہ عمر ضائع کر دی“ (امت پہ تیری آکے عجب وقت پڑا ہے۔تلخیص خطبات مفتی محمد شفیع وحدت امتص 7 ملخص حافظ ناصر و حافظ عمر تعاون شجاع الدین شیخ و محمد نعمان) دوستو! قرآن مجید نے ہمیں بتایا تھا کہ جھوٹا نبی کبھی سرسبزی نہیں دیکھ سکتا بلکہ نظام عالم میں جہاں اور قوانین خداوندی ہیں یہ بھی ہے کہ کا ذب مدعی نبوت کی ترقی نہیں ہوا کرتی بلکہ وہ جان سے مارا جاتا ہے۔واقعات گزشتہ سے بھی اس امر کا ثبوت پہنچتا ہے کہ خدا نے کبھی کسی جھوٹے نبی کو سر سبزی نہیں دکھائی یہی وجہ ہے کہ دنیا میں باوجود غیر متناہی مذاہب ہونے کے جھوٹے نبی کی امت کا ثبوت مخالف بھی نہیں بتلا سکتے۔پھر مرزا صاحب کا اس بات کو بار بار پیش کرنا کہ اگر یہ دکانداری اور جھوٹا کاروبار ہوا تو خود خدا ہی مجھے تباہ کر دے گا۔پھر دوسر طرف علماء کی تمام کوشش اور ہر ذریعہ کو استعمال کے بعد آج ناکامی و نامرادی کا اعلان یہ ساری بات منطقی طور ہمیں مجبور کر دیتی کہ احمدیت ایک سچائی کا نام ہے۔جو خدا کی طرف سے آئی اور خدا کی طرف لے جانے کے لیے آئی ہے علماء کی مسلسل ناکامیوں نے میری تمام مشکلات کو حل کر دیا ہے اور یہی سچ ہے۔ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پئے گی بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے بانی جماعت احمد یہ فرماتے ہیں: