کافر کون؟ — Page 227
227 شیطان اور خدا کی ملی بھگت ” فرمایا ایک دفعہ شیطان سے ہماری گفتگو ہوئی۔اُس نے کہا میں جو بھی کرتا ہوں یہ سب میری اور اللہ کی ملی بھگت ہے۔سب اُسی کی مرضی سے کرتا ہوں پھر بتا یا در اصل خدا کی بے پناہ رحمت کی وجہ سے فرشتے اور حور میں خدا سے بے خوف ہو گئے تھے پھر اللہ نے مجھ سے کہا معاملہ خراب ہو گیا ہے اب درست کرنا چاہئے۔اس کے بعد میں نے آدم کو سجدے سے انکار کیا۔اس طرح مجھے لعین قرار دیا گیا۔فرشتوں اور دوسری مخلوقات نے جب دیکھا کہ خدا کے اس قدر نزدیک رہنے اور عبادت کرنے والا خدا کے غضب میں آگیا تو اُن میں بھی خوف خدا پیدا ہو گیا۔۔۔اس کی یہ دلیلیں سن کر ہم نے درود کی محفل میں اعوذ باللہ پڑھنا چھوڑ دیا ہے۔جب یہ سب اُس کی مرضی سے ہوا ہے تو پھر اس کے پڑھنے کی کیا ضرورت ہے؟ ( یادگارلمحات صفحہ 4 بحوالہ گوہر شاہی مؤلفہ سعید احمد جلالپوری صفحہ 72،71) اللہ اللہ کرنے کے لئے ڈانس کرنا اور چرس پلا نا جائز ہے۔یادگارلمحات صفحہ 19 بحوالہ گوہر شاہی مؤلفہ سعید احمد جلالپوری صفحہ 74) چاند میں میری شبیہ ہے جو اس کا انکار کرتا ہے وہ اللہ کی بہت بڑی نشانی کو جھٹلاتا ہے۔( یادگار لمحات 18 مئی 1997 ص 10 ، 11 بحوالہ گوہر شاہی مؤلفہ سعید احمد جلالپوری صفحہ 74 ) امریکہ کے ہوٹل میں حضرت عیسی مجھ سے ملنے کے لئے آئے اور بتایا کہ آجکل وہ امریکہ میں رہ رہے ہیں۔اشتہار شائع کردہ سر فروش پبلی کیشنز بحوالہ گوہر شاہی مؤلفہ سعید احمد جلالپوری صفحہ 94) ضمیر کی بغاوت جناب فیض احمد فیض فرماتے ہیں: ہم سادہ ہی ایسے تھے کی یوں ہی پذیرائی جس بار خزاں آئی سمجھے کہ بہار آئی آشوب نظر سے کی ہم نے چمن آرائی جو شے بھی نظر آئی ، گل رنگ نظر آئی دوستو یہ بیبیوں فرقے اور ان کے سینکڑوں متضاد عقیدے اور فتاوی اگر بیک جنبش مشرف بہ اسلام اور بیک جنبش کفر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں تو بتائیے پھر تعصب نفاق اور جھوٹ کس بلا کا نام ہے؟ اگر یہی عقائدالوہابیت، حنفیت اور مرزائیت، الوہابیت اور مرزائیت، زلزله، زیروز بر تبلیغی جماعت جماعت اسلامی ، آئینه، آئینه مودودیت ،فتنہ طاہری، خطرے کی گھنٹی ، فتنہ پرویزیت فتنہ گوہر شاہی، فتنه رافضیت،