کافر کون؟

by Other Authors

Page 99 of 524

کافر کون؟ — Page 99

99 چکے تھے۔ختم نبوت طبع ڈے ٹائم پر نٹر لاہور، ناشر ادارہ ترجمان القرآن، غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور صفحہ نمبر 73 حیرانگیوں کا سفر جاری ہے ابھی ختم نہیں ہوا کیونکہ عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔الیکشن کا ہوا ہوگزر کر نعرہ بازی کی گرد بیٹھ چکی ہے چنانچہ اس گرد کے بیٹھتے ہی آپ کو قرآن و حدیث میں حیات مسیح کا عقیدہ نظر آنا بند ہو گیا چنانچہ اس پس منظر کے ساتھ آپ کا اگلا اور پانچواں اعلان ملاحظہ ہو۔قرآن مجید میں مسیح کے آسمان پر جانے کا کوئی ذکر نہیں۔پانچواں بیان ”میرے اعتقاد میں کوئی ابہام نہیں میں نے صرف یہ کہا ہے کہ زندہ آسمان کی طرف اٹھائے جانے کی صراحت قرآن مجید میں نہیں۔ہفت روزہ ایشیا صفحہ 5 مورخہ 21 اپریل 1962 ء ) مشکل نمبر 7 حیات مسیح کی بحث فرسودہ عقیدہ ہے مولانا مودودی صاحب کے بعد جماعت احمدیہ کے شدید مخالف اور ایک عدد انتہائی مبسوط کتاب "حرف محرمانہ کے مصنف مولانا غلام جیلانی برق صاحب سے ملتے ہیں۔آپ بیسوں کتب کے مصنف ہیں۔دو اسلام اور اس کے بعد دو قرآن جیسی کتب نے بہت شہرت حاصل کی۔اس کے بعد جماعت احمدیہ کے خلاف ایک ضخیم کتاب "حرف محرمانہ کے نام سے لکھی جس میں گویا تمام اعتراضات کو نچوڑ کے پیش کر دیا۔کتاب نے کافی شہرت حاصل کی۔جناب حضرت قاضی محمد نذیر صاحب لائل پوری جو جماعت احمدیہ کے جید عالم دین اور ناظر اصلاح و ارشاد تھے نے اس کتاب کو پڑھنے کے بعد آپ کو مورخہ 22 ستمبر 1964ء کو خط لکھا جس کا خلاصہ یہ تھا: اولین فرصت میں ان دو باتوں کا جواب دے کر ممنون فرمائیں اول: کیا آپ وفات مسیح کے قائل ہیں۔دوم کیا آپ نزول مسیح کی احادیث کو صحی سمجھتے ہیں۔“ جناب برق صاحب نے اس کے جواب میں جو چھٹی بھیجی وہی میری ساتویں مشکل بلکہ ساتویں پریشانی بن گئی ہے۔