کافر کون؟

by Other Authors

Page 100 of 524

کافر کون؟ — Page 100

100 مسیح" آجائیں تو بھی ٹھیک ہے نہ آئیں تو بھی، ہمارا کام تو چل ہی رہا ہے محترم السلام علیکم 1 - یادآوری کا شکریہ احادیث پر مفصل رائے میری تصنیف ”دو اسلام میں ملاخطہ فرمائیں۔2 - حضرت مسیح بن مریم کی وفات وحیات کا مسئلہ متشابہات میں سے ہے۔اگر مسیح نے آنا ہے تو مسیح ہی آئے گا نہ کہ مثیل مسیح اگر نہیں آنا تو کام چل رہا ہے۔حیات مسیح کی بحث بہت فرسودہ ہو چکی ہے اور اس کا کچھ حاصل نہیں۔مخلص برق مولا نا برق صاحب کا فرمان کہ کام تو چل رہا ہے یہ ان کی بے رخی کو ظاہر کرتا ہو یا ان کی بے بسی کو مگر ان کے راہ فرار حاصل کرنے کی کوشش کی ضرور نشاندہی کرتا ہے اور حیات مسیح کے لئے دلائل کی یہی بے کسی میری ساتویں مشکل بن گئی ہے۔یہ تو آغاز سفر ہے۔ان سے بھی آگے جناب پرویز صاحب تشریف رکھتے ہیں۔مشکل نمبر 8 حیات مسیح، نزول مسیح سب جھوٹے قصے ہیں جسے دوسرے مذاہب کو دیکھ کر گھڑا گیا ہے جناب غلام احمد پرویز صاحب اس دور کا ایک ایسا نام جو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔جماعت احمدیہ کی افقی بلندیوں نے آنجناب کی توجہ بھی اپنی طرف مبذول کروائی چنانچہ آپ نے بھی ایک ضخیم کتاب نامے نامی "ختم نبوت اور تحریک احمدیہ لکھی۔یہ کتاب کیا ہے؟ اک حرف آخر ؟ نہیں بلکہ آپ کے خیال میں ساٹھ ستر سال سے ہونے والی جنگ کا آخری باب۔اسی لیے آپ اپنی تعریف خود بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: چونکہ میں اس مسئلہ پر قرآنِ خالص کی روشنی میں گفتگو کرتا ہوں۔روایات میں نہیں الجھتا اس لئے فریق مخالف ( جماعت احمدیہ ) کے پاس میرے دلائل کا کوئی جواب نہیں ہوتا“ ( ختم نبوت صفحه 15 طلوع اسلام اگست 1973 ، صفحہ 48) اسی طرح ایک اور موقعہ پر آپ اپنے ہی دعویٰ کی مزید پذیرائی کرتے ہوئے فرمایا: ساٹھ ستر برس سے میرزائیوں کے ساتھ مناظرے اور مباحثے ہو رہے ہیں لیکن یہ مسئلہ گرداب میں پھنسی ہوئی لکڑی کی طرح اپنے مقام سے ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھا۔اگر اس مسئلہ پر خالص قرآن کی روشنی میں بحث کی جاتی تو سارا قصہ چند منٹ میں طے ہو جاتا لیکن ہمارے ملاں قرآن خالص کو اس لئے نہیں سامنے لاتے کہ اس کی رو سے اگر مرزائیت ختم ہو جاتی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ ملائیت بھی ختم ہو جاتی ہے“