کافر کون؟ — Page 430
430 بھلا ہو علماء کا اور تاجر برادری کے صدر کا جنہوں نے فوری جلوس نکالا۔اور ساری سڑکیں بلاک کر کے ٹائروں کو آگ لگادی۔یوں اس قادیانی استانی کے لیے فوری قانون حرکت میں آگیا اور اس کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج ہو گیا۔اگر تاجر برادری کے صدر جناب عنایت اللہ صاحب اس ایمانی غیرت کا مظاہرہ نہ کرتے تو نا جانے ان معصوم بچوں کے مستقبل کا کیا ہوتا۔مقدمہ اور اس کو درج کروانے کے لیے کوششیں ملاخطہ ہوں۔محترمہ استانی امتہ اللہ سلیم صاحبہ کے خلاف 4 فروری 1993ء کو ایک مقدمہ زیر دفعہ 2954 اور 295C تھا نہ دنیا پور ضلع لودھراں میں تبلیغ کرنے اور کلمہ سکھانے کے الزام میں درج کیا گیا۔یہ مقدمہ دنیا پور کے رہائشی محمد علیم ولد عبدالرشید کی تحریری درخواست پر درج ہوا جس میں انہوں نے لکھا کہ سائل کی دختر گورنمنٹ ہائی سکول دنیا پور میں جماعت ہشتم کی طالبہ ہے مورخہ 27 جنوری 1993ء کو سکول کی چھٹی کے بعد میری بیٹی اور ایک اور طالبہ کلثوم اختر جماعت دہم نے مجھے بتایا کہ آج اسمبلی میں ٹیچر قیصرہ شہزادی نے تمام طالبات کو قادیانیت کا پرچار کیا اور عمومی طور پر تمام طالبات کو کلمہ لا الہ الا الله محمد مرسول اللہ پڑھایا۔ٹیچر مذکور کے ساتھ دو اور قادیانی ٹیچر ز امتہ اللہ سلیم اور فرزانہ غنی بھی تھیں۔قادیانیت کا پر چار کر کے انہوں نے ہمارے جذبات کو مشتعل کیا۔اس لئے ہر سہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔چنانچہ استانی امتہ اللہ سلیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ کے اندراج کے لیے پولیس پر دباؤ ڈالنے کے لیے تاجر برادری کے صدر عنایت اللہ نے ایک جلوس نکالا اور سڑکیں بلاک کر کے ٹائر جلائے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ادھر پوری دنیا کی نیلی فلمیں پاکستان کے سنیماؤں میں دھڑلے سے دکھائی جارہی ہیں جتنے سینما نیلی فلموں کے ذریعہ عریانی فحاشی اور جنسی بے راہروی کو فروغ دے رہے ہیں وہ تمام سر کردہ اسلامی لیڈران و سیاستدان حضرات کے ہیں۔کراچی کے ایسے 2 سینما حاکم علی زرداری کے ، فیصل آباد کے 4 پیپلز پارٹی کے سرحد کے بلور خاندان، گوجرانوالہ کے 5 مسلم لیگ شیخو پورہ، گجرات اوکاڑہ ، ملتان ، سرگودھا مسلم لیگ کے، راولپنڈی کے 5 میں 2 پیپلز پارٹی کے باقی مسلم لیگ کے ہیں۔پشتو فلم ساز ایسی نیلی فلمیں بنارہے ہیں جن پر جرمن اور دیگر پورنوگرافر بھی حیران ہیں۔اسلامی مملکت خداداد کے ہر گلی ہر موڑ پر نظر آنیوالے خوبصورت سنیما بورڈ ز کی چلبلی اور گدگداتی رپورٹ : بڑی سکرین پر نیلی فلمیں