کافر کون؟

by Other Authors

Page 429 of 524

کافر کون؟ — Page 429

429 بات صرف اب انسانی اعضاء کی سمگلنگ تک نہیں رہی اب تو وطن عزیز میں وہ کارنامے بھی انجام پار ہے ہیں کہ شیطان بھی اُن سے پناہ مانگتا ہوگا ایک خبیث شخص جاوید اقبال کا 100 بچوں کو گیس چیمبر کے ذریعہ سسکا کر مارنا ایک خبیث شخص کا 52 مردہ عورتوں کو قبروں سے نکال کر زنا کرنا ایک بیوی کا اپنے بچوں کو ساتھ ملکر اپنے خاوند کو قتل کر کے اُس کا سالن پکانا ایک خاندان کا مردہ لاشیں نکال کر پکا کر ان کا گوشت کھانے کی عادت کا کراُن ایک درندہ صفت انسان کا 4 سال کی بچے سے زنا کے بعد اُس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے پھینکنا تبصره انسانی اعضاء کی سمگلنگ۔چھوٹے معصوم بچوں کی سمگلنگ جن کو اونٹ دوڑ میں اونٹوں کے نیچے باندھ کر ریس کا مزہ لیا جاتا ہے۔عورتوں کی خرید و فروخت کے لیے منڈیاں بنانا یہ وہ سب کام وطن عزیز میں ہی ہو رہے ہیں۔پولیس اور ا نتظا میہ کیا کر رہی ہے الگ مسئلہ ہے؟ لیکن اسلامی معاشرے اور اسلامی شریعت کے حامیوں اور الیس الله بکاف عبدہ پر دلی جذبات مجروح کرانے والو یہ تو بتاؤ ان جرائم پر آپ کی زبانیں کیوں خاموش ہیں کیا یہ سب عین اسلامی افعال ہیں؟ یا کچھ کچھ آپ کا بھی حصہ ہے؟ پھر حشر کے ساماں ہوئے ایوان ہوس میں بیٹھے ہیں ذوی العدل گنہگار کھڑے ہیں ہاں جرم وفا دیکھئے کس کس پر ہے ثابت وہ سارے خطا کار سر دار کھڑے ہیں 9۔اُدھر اللہ تعالیٰ ایک ہے اور محمد اللہ کے رسول ہیں دنیا پور ضلع لودھراں کی ایک قادیانی استانی کی بھی ایک مجرمانہ کوشش معصوم معصوم بچوں کو کلمہ طیبہ سکھاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ، قانون کی حرکت 295A اور 295 کے تحت توہین رسالت کا مقدمہ درج۔سزائے موت کی امید کی جاسکتی ہے۔لگتا ہے یہاں آوے کا آوہ ہی بگڑا ہوا ہے۔نہ صرف قادیانی مرد بلکہ قادیانی عورتیں بھی پاکستانی معاشرے میں مخصوص جرائم کر کے علماء کے جذبات مجروح کرنے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی ہیں۔اب اس مقدمے میں ہی دیکھئے کیسے ڈھٹائی اور بے باکی سے اس قادیانی استانی نے بچوں کو کلمہ سکھانے کی کوشش کر ڈالی۔