کافر کون؟ — Page 321
321 حزب الاحناف کی تصویر زمیندار کی نظر میں روز نامہ زمیندار انجمن حزب الاحناف اور ان کے پیشوا مولانا احمد رضا خاں بریلوی کا تمسخر اڑاتے ہوئے انہیں رضا کی نسبت سے رضائی اور لحافی کی پھبتی اڑانے کے بعد ہیزم کش۔غدار، اسلام فروش ، کھوسٹ جاہلان عالم نما کا خطاب دیتا ہوا لکھتا ہے کہ: ان اوہام پرستوں پیروں اور ان پلا ؤ خور مونٹوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ تم جیسے ہرزہ کا ر اور خشیت الحرکات نہیں ہوتے۔انجمن حزب الاحناف کے جلسے میں جن انسان نما طاغوتوں نے زمیندار سے مقاطعہ کا اعلان کیا تھا ان کی تہذیب اور شائستگی پر خود تہذیب اور شائستگی ماتم کر رہی ہے۔علی الخصوص ایک بہت بڑی بدعتی مرغی کے گندے انڈے نے جو غلاظت بکھیری اور چند دلال ریچھ (سرخ ریش) بزرگ جس انداز صوفیانہ سے ناچے اور کو دے اس کی یاد اہل لاہور کے دلوں سے کبھی محو نہیں ہوگی۔اگر تم ذرا بھی غیرت اور شرم رکھتے ہو تو مسجد وزیر خاں کے حوض میں سب کے سب ڈوب مرو۔اگر تمہاری بے شرمی اور سخت دلی تمہیں مرنے نہ دے تو بریلی کے پاگل خانہ میں وہاں کے سڑی سودائیوں کے ساتھ پڑے سڑا گلا کرو“ (روز نامہ زمیندار 30 مئی 1915 ء ) حزب الاحناف کی تصویر اہل حدیث کی نظر میں اہل حدیث 12 جون 1925ء کی اشاعت میں حزب الاحناف کے جلسے کی اپنی طرف سے یوں تصویر کشی کرتا ہے: حزب الاحناف ا جو ایکٹر بھی سٹیج پر نمودار ہوا۔اس نے ذریت شیطان کی طرح۔سب مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لیے علیحدہ پارٹ ادا کیا۔اور اپنے بڑے شیطان کے آگے خوب ناچے اور اپنے منہ سے اتنی غلاظت پھینکتے گئے کہ تمام روئے زمین کے مسلمانوں کو نا پاک کردیا ان کی تکفیر کی قینچی سے کوئی بھی نہ بچ سکا۔اس جماعت شیطانیہ اور خبیثوں کی ناپاک ہستیوں نے اسلام پر جو اس قدر مصائب اور بربادی اسلام کے دروازے کھولے ہیں وہ اظہر من الشمس ہیں مسلمانوں کو چاہیے کہ ایسی شیطانی جماعت کے گمراہ کن خیالات اور شر انگیزیوں سے بچیں زمانہ ساز۔نفس پرست تمہاری جہالت اور گمراہی بے حیاء باش و هر چه خواہی کن ہر غیر مقلدین کے فقہ کی تصویر حنفیوں کی نظر میں