کافر کون؟ — Page 320
320 دیگر مسلمانوں کی تصویر جماعت اسلامی کی نظر میں مولانا مودودی صاحب دیگر تمام فرقوں پر مشتمل مسلم معاشرے کی تصویر کشی یوں فرماتے ہیں: دیگر پرمش ید انبوہ عظیم جس کو مسلمان کہا جاتا ہے اس کا حال یہ ہے کہ اس کے 999 فی ہزار افراد نہ اسلام کا علم رکھتے ہیں نہ حق اور باطل کی تمیز سے آشنا ہیں۔نہ ان کا اخلاقی نقطہ نظر اور ذہنی رویہ اسلام کے متعلق تبدیل ہوا ہے۔باپ سے بیٹے اور بیٹے سے پوتے کو بس مسلمانوں کا نام ملتا ہے چلا آرہا ہے۔ان کی کثرت رائے کے ہاتھ میں باگیں دیگر اگر کوئی شخص یہ امید رکھتا ہے کہ گاڑی اسلام کے راستے پر چلے گی تو اس کی خوش فہمی قابل داد ہے“۔( مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوئم صفحہ 105 پھر تمام جماعتوں اور ان کے لیڈران کی تصویر کھینچتے ہوئے فرماتے ہیں: اس وقت ہندوستان میں مسلمانوں کی مختلف جماعتیں اسلام کے نام سے کام کر رہی ہیں اگر فی الواقع اسلام کے معیار پر ان کے نظریات اور مقاصد اور کارناموں کو پر کھا جائے تو سب کی سب جنس کا سد نکلیں گی خواہ مغربی تربیت پائے ہوئے سیاسی لیڈر ہوں یا علماء دین ومفتیان شرع متین تبلیغی جماعت کی تصویر بریلویوں کی نظر میں ( سیاسی کشمکش حصہ سوئم ص 95) ممتاز بریلوی عالم دین نے تبلیغی جماعت کی مکمل منظر کشی کے لیے تبلیغی جماعت نام کتاب شائع فرمائی ہے۔جس کے پہلے ہی صفحہ پر تبلیغی جماعت کے حقیقی خدوخال کے عنوان کے تحت خدو خالی تعارف ان موٹی سرخیوں میں کروایا گیا ہے۔تبلیغ کے نام پر ایک مقدس فریب ایک ایمان دشمن کی تحریک مذہبی تاجروں کا ایک پر فریب کاروبار کعبے کے غلاف میں لپٹا ہوا پر سرار خم کدہ معصوم اعتقادوں کی دلچسپ قربان گاہ کلمہ کے نام پر اسلامی روایات کی نفی تبلیغی اجتماعات میں اسلامی مبلغین کی توہین شائع کردہ مکتبہ نبویہ گنج بخش روڈ لا ہور )