کافر کون؟

by Other Authors

Page 300 of 524

کافر کون؟ — Page 300

300 کوئی کہتا ہے مداری اس کو اور کوئی ملہار میں کہتا ہوں کہیں یہ اخترا نائی نہ ہو ظاہراً ابلیس کی صورت پہ گر ہو یہ گمان یہ کہیں مسٹر ظفر کے باپ کا بھائی نہ ہو سنیوں سے یہ الجھنا کیوں ہے تیرا اے ظفر سر میں خارش ہو نہ تیرے چاند کھجلائی ہو چاندکھ آگے چل کر مفتی کفایت اللہ صاحب اور سبحان الہند مولانا سعید احمد صاحب کا ذکر خیر یوں فرماتے ہیں: ہیں کفایت اور سعید احمد شرافت سے بری اک سنار ان میں دوسرا نائی نہ ہو اس سے آگے ثناء اللہ امرتسری صاحب سے مخاطب ہیں : نام ہے شیطان جس کا جس کو کہتے ہیں خبیث اے ثناء اللہ میاں وہ آپ کا بھائی نہ ہو ( سیاست 31اکتوبر 1925 ء بحوالہ زجاجہ صفحہ 172 - 173 ) 10۔مولانا احمد شاہ نورانی داعی نظام مصطفیٰ اور عالم دین نہیں رشوت دینے والا اور مولوی خرید نے والا مہرہ مولا نا احمد شاہ نورانی بریلوی حلقہ احباب میں ایک مستند عالم دین ہیں اور وہ ان کی قیادت میں پاکستان میں نظام مصطفیٰ نافذ کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔جبکہ دوسری طرف بھی بریلویوں کے ہی ممتاز عالم دین مولا نا عبدالستار نیازی صاحب ہیں۔کچھ بریلوی بھائی ان کی قیادت میں ملک میں اسلامی انقلاب کی راہ دیکھ رہے ہیں۔نورانی میاں کا لوگوں میں کیا مقام ہے اور عبدالستار نیازی صاحب کی نظر میں کیا۔دیکھنے کے لائق ہے۔14 جون 1995ء کے روزنامہ خبریں میں مولانامحمد ضیاء القاسمی کا مضمون بعنوان ”مولوی جیت گئے شائع ہوا تو پاکستان کے مشہور صحافی جناب ڈاکٹر انوار الحق صاحب نے خبریں میں اپنے مستقل کالم ضرب کلیم میں بعنوان " کیا مولوی واقعی جیت گئے جوابی طور پر ایک عالم دین کی تصویر جو دوسرے عالم دین کے برش سے پینٹ ہوئی ہے انہیں دکھا کر پوچھا کہ کیا آپ اب بھی کہتے ہیں کہ مولوی جیت گئے آپ نے جو تصویر پیش کی وہ درج ذیل تھی۔”مولانا نورانی صاحب کے بارے میں ”مولانا عبدالستار نیازی کی وہ پریس کانفرنس بھی آپ کے گوش گزار کرتے چلیں جس میں مولانا نیازی صاحب نے فرمایا تھا کہ نورانی نے اپنے دست مبارک سے انہیں اور ان کے چار ( علماء دین ) ساتھیوں کو بریف کیس میں نوٹوں کی گڑیوں کی رشوت پیش کی تھی شرط صرف یہ تھی کہ بے نظیر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ کی جائے ”مولانا عبدالستار نیازی کے مطابق صرف انہوں نے رشوت قبول نہیں کی باقی ان کے ساتھیوں نے لی۔اب ضیاء الحق قاسمی صاحب ہمیں بتائیں کہ رشوت لینے والے اور دینے والے کے بارے میں رسول اکرم کے کیا فرمودات ہیں اور اگر ایک عالم دین رشوت آفر کرے اور ایک غیر اسلامی اسلام دشمن حکومت کو قائم رکھنے کے لیے پیش کرے تو کیا ایسا مولوی ” جیت گیا یا دونوں جہانوں میں بری طرح ہار گیا۔