کافر کون؟

by Other Authors

Page 301 of 524

کافر کون؟ — Page 301

301 66 آپ دیگر مشہور علماء دین کی تصویر کا نیگٹو بھی ایکسپوز کرتے ہوئے فرماتے ہیں: مولانا ضیاء الحق القاسمی نے اپنے مضمون کے آغاز میں امریکہ کے نیو ورلڈ آرڈر کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد یہ دعویٰ کیا ہے کہ فرزندان مغرب بھی مولویوں کے پیچھے پڑ چکے ہیں۔ہم مولانا سے نہایت مؤدب انداز میں پوچھیں گے کہ وہ بے نظیر حکومت کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔اگر بے نظیر دختر مغرب ہیں تو وہ مولویوں کے ساتھ کیا سلوک فرما رہی ہیں۔کیا ”مولانا فضل الرحمن کو روز کون بیرونی ممالک کے دوروں پر بھیج رہا ہے کون فضل الرحمن کو شیرٹن جیسے مہنگے ترین ہوٹلوں کے مہنگے ترین کمروں سوئیٹ میں ٹھہرا رہا ہے جب مولا نا بل ادا کئے بغیر ان ہوٹلوں سے چلے جاتے ہیں تو ان کا ہزاروں ڈالرز کابل کون ادا کرتا ہے؟ مولانا ضیاء القاسمی نے اپنے مضمون میں یک جہتی کا ذکر بھی کیا ہے لوگ حیران ہیں اور ہم بردار خلیل ملک کی اس بات سے متفق ہیں کہ کل تک یہ حضرات مساجد پر بم گرا رہے تھے اور نمازیوں پر فائرنگ کر رہے تھے نیز امام باڑوں کے باہر دن کے بارہ بجے نذرونیاز تقسیم کرنے کے بہانے غرباء کو جمع کرتے تھے اور انہیں بم سے اڑا دیتے تھے اب اچانک کیسے شیر وشکر ہو گئے۔جناب خلیل ملک صاحب نے صحی تجزیہ کیا کہ بم پھینکنے کا ایجنڈہ بھی اوپر سے آیا تھا اور اب شیر وشکر ہونے کا ایجنڈا بھی اوپر سے آیا ہے“۔آپ مزید علماء کے ذریعہ رزق کی تصویر بھی دکھاتے ہیں : ہر بدعت اور ہر شرک“ ایک مولوی کے ہاتھ سے انجام پا رہا ہے جب مولوی بکتا ہے تو سب سے زیادہ بولی لگانے والا خریدتا ہے۔آج سب سے زیادہ پیسہ صیہونیوں کے پاس ہے۔لہذا سب سے زیادہ ”مولوی صیہونیوں نے اپنے ایجنٹوں کے لیے خرید لئے ہیں۔ایسے مولویوں کو چیک کسی مسلم ملک کے ذریعہ آتے ہیں اگر براہ راست اسرائیل یا امریکہ سے آئیں تو ایمان کو جھٹکا لگنے کا خطرہ ہے۔اب البتہ بعض مولوی حضرات براہ راست بھی چیک لینے سے گریز نہیں کرتے مثلاً مولا نا فضل الرحمن یہودیوں کے شیرٹن ہوٹل میں ہزاروں ڈالرز لٹا سکتے ہیں۔اسی طرح افغانستان میں بھیجے جانے والے طالبان کو برطانیہ اور اقوام متحدہ براہ راست پیسے پہنچا رہے ہیں۔علامہ لیاقت فاروقی صاحب دیوبندی مسلک کے باخبر صحافی ہیں آپ بھی نورانی میاں اور نیازی صاحب کی لندن میں مکہ کے متعلق کا نفرنس کو کسی کاروباری مولوی کی بیٹھک کی صورت میں دیکھتے ہوئے فرماتے ہیں: اچھا علامہ قادری صاحب یہ تو بتائیے چند سال پہلے لندن میں کانفرنس ہوئی تھی جس میں مولانا نورانی و نیازی صاحب نے خصوصی شرکت کی تھی اور اس کا نفرنس میں مکہ ومدینہ کوکھلا شہر قرار دے کر اس کا انتظام اقوام متحدہ