کافر کون؟

by Other Authors

Page 230 of 524

کافر کون؟ — Page 230

230 انعقاد مجلس میلا دو بدون قیام بروایت صحیح درست ہے یا نہیں جواب مرحمت فرمایا: انعقاد مجلس مولود ہر حال نا جائز ہے۔(فتاوی رشیدیہ جلد 2 صفحہ 83 ) 4۔اگر اہل حدیث اسے بدعت اور خلاف شرع فرما کر جہنم کی وعید سناتے ہیں تو وہ بھی درست اور عین اسلامی حکم فرماتے ہیں۔مجلہ الدعوۃ جولائی 1997ء میں عید میلاد کی شرعی حیثیت کے نام سے ایک لمبا مضمون درج ہے کچھ حصہ ملاحظہ ہو: افسوس آج ہم غیر شرعی اور نمائشی طریقوں میں گھر گئے آج برصغیر میں مسلمانوں کا ایک فرقہ نبی سے اپنی محبت کا ثبوت دینے کے لیے عید میلا دمناتا ہے حالانکہ اس کا شریعت سے اور صحابہ کرام سے کوئی ثبوت نہیں۔پھر یہ میلاد منانے کے لیے کیسے کیسے گھٹیا کام کئے جاتے ہیں۔“ مزید ارشاد فرمایا: (مجلہ الدعوۃ جولائی 1997 صفحہ (12) عید میلاد کا بانی ابوسفید مظفرالدین کو کبوری تھا جس نے 604 ھ میں اس بدعت کو ایجاد کیا۔“ بلکہ مزید ارشاد ہے: مجلہ الدعوۃ جولائی 1997 ، صفحہ 13 ) یہ جھنڈیاں، منبر ومحراب کی سجاوٹ کیا معنی؟ قوالیاں ڈھولک کی تھاپ پر شرکیہ نظمیں ، تالیاں باجے اللہ کے لیے اپنا محاسبہ کیجئے کہیں قیامت کے روز اللہ کی پکڑ میں نہ آجائیں۔نبی کی گستاخی کر کے کہیں ان بطش مریل لشدید کی وعید کے مستحق نہ بن جائیں۔(مجلہ الدعوۃ جولائی 1997 صفحہ 16) 5- اگر ایک شیعہ بھائی خلفاء راشدین کو شراب خور اور قرآن کے محریف مانتا ہے تو بھی درست اور عین اسلامی عقیدہ رکھتا ہے۔مقبول حسیں دہلوی جس کی تائید اہل تشیع کے وقت کے 12 مجتہدوں نے کی ہے وہ قرآن مجید کے بارھویں پارہ کے سولہویں رکوع میں لکھتا ہے : معلوم ہوتا ہے کہ جب قرآن میں ظاہر اعراب لگائے گئے ہیں تو شراب خور خلفاء کی خاطر بدل کر معنی کو زیروز بر کیا گیا ہم اپنے امام کے حکم سے مجبور ہیں کہ جو تغیر یہ لوگ کردیں تم اُس کو اسی کے حال پر رہنے دو اور تغیر کرنے والے کا عذاب کم نہ کر وہاں جہاں تک ممکن ہولوگوں کو اصل حال سے مطلع کر و قرآن مجید کو اُس کی اصلی حالت پر لانا