کافر کون؟ — Page 229
229 اگر یہ عقیدہ ہے تو بھی درست اور اگر یہ ہے تو بھی 1۔اگر ایک شیعہ بھائی کا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن مجید محرف و مبدل ہو چکا ہے تو بھی غم نہیں وہ قومی اسمبلی کی رو سے مسلمان ہے۔جو آدمی یہ دعویٰ کرے کہ اس کے پاس پورا قرآن ہے جس طرح کہ نازل ہوا تھا وہ کذاب ہے۔“ (اصول کافی صفحہ 139 بحوالہ خلافت راشدہ دسمبر 1997 ، صفحہ 9 مضمون نگار حفیظ الرحمن طاہر) اور اگر ایک دیوبندی بھائی اسے صریح کفر خیال کرے تو بھی غم نہیں وہ بھی قومی اسمبلی کی رو سے مسلمان ہے اور درست ہے۔شیعت اسلام کے اندر سے تخریب کاری اور مسلمانوں میں اختلاف واشتقاق پیدا کرنے کے لیے یہودیت و مجوسیت کی مشترکہ کاوش ہے۔شیعہ صرف توہین و تکفیر اصحاب رسول اللہ لیا ایلم کی وجہ سے ہی کا فرنہیں بلکہ شیعت کے تمام اصول و فروعات اور تمام عقائد و مسائل اسلام سے متصادم و متضاد ہیں“۔(ماہنامہ خلافت راشدہ دسمبر 1997 صفحہ 9 2۔اگر ایک بریلوی بھائی عید میلاد النبی منانا اپنا ایمان سمجھتا ہے تو وہ بھی درست ہے اور عین اسلام ہے۔وقت کا سب سے بڑا ماتم یہ ہے کہ پریس، لٹریچر اور نو ساختہ تحریکوں کے اس موسم برسات سے قبل جس محفل میلاد نے صدیوں تک اسلام کی تبلیغی ضرورتوں کو پورا کیا ہے اور امت کو اسلام اور پیغمبر اسلام کے ساتھ وابستہ رکھنے میں ایک والہانہ کردار کی تاریخ مرتب کی ہے اسی محفل میلاد کو تبلیغی جماعت کے علماء صرف اس لیے حرام کہتے ہیں کہ اس کا نام تبلیغی جماعت نہیں محفل میلاد ہے یا اس لیے کہ اس کی ایجاد چودھویں صدی کی بجائے پانچویں صدی میں ہوئی ہے۔“ تبلیغی جماعت از مولانا ارشد القادری صفحہ 42 مکتبہ نبویہ لاہور ) 3۔اگر تبلیغی جماعت کے اکابرین اسے خلاف شرع اور منکرات سے خیال کرتے ہیں تو وہ بھی درست اور عین اسلامی حکم تبلیغی جماعت کے اکابرین میں سے مولانا اشرف علی تھانوی سے جب اس کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا: ”ہماری یہ خوشی جائز ہوتی اگر دلائل شرعیہ منکرات کو منع نہ کرتے اور ظاہر ہے کہ مباح وغیر مباح کا مجموعہ غیر مباح ہوتا ہے“۔( کمالات اشرفیہ صفحہ 444 ) اسی طرح مولا نارشیداحمد گنگوہی کا یہ فتویٰ کسی نے سوال کیا: