کافر کون؟ — Page 173
173 غیر مسلم کی مذہبی اصطلاح روحانی بستی میں ابھی بالکل نو وارد ہے بلکہ نو زائیدہ اور نومولود ہے مگر اس کا پس منظر بڑا دلچسپ ہے: قادیانی جماعت کو غیر مسلم بنانا خاصہ مشکل تھا یہ الفاظ ممتاز قانون دان اور آمریت کے سائے، جیسی متداول کتاب کے خالق جناب ممتاز حسین شاہ صاحب ایڈووکیٹ کے ہیں۔آپ فرماتے ہیں: ”یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قادیانی جماعت کو غیر مسلم بنانا خاصہ مشکل کام تھا اس لئے کہ مسلمان کی تعریف تو صرف یہ تھی جو شخص تو حید ورسالت پر ایمان لے آئے وہ مسلمان ہے یعنی جو شخص بھی کلمہ طیبہ پڑھ لے اور لا اله إلا الله محمد مرسول اللہ اپنی زبان سے ادا کرے وہ مسلمان ہو جاتا ہے۔ایک مسلمان کے لئے جن باتوں پر ایمان لانا ضروری تھا ان میں توحید رسالت۔فرشتوں ، آسمانی کتابوں، خیر وشر کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہونا اور حیات بعد الموت شامل ہیں قادیانی جماعت ان جملہ باتوں پر ایمان رکھتی ہے“۔مشکل کام کا آسان حل (373-374) اگر جماعت احمد یہ بھی مسلمان Qualification پر پوری اترتی ہے تو اسے پھر کیسے ” غیر مسلم بنایا جائے؟ ہے ناں مشکل سوال مگر ایک پاکستانی بادشاہ یعنی جنرل ضیاء الحق صاحب نے یہ مسئلہ بھی دومنٹ میں حل کر دیا آپ نے امتناع قادیانیت آرڈینس نافذ کرتے ہوئے لفظ مسلم کی تعریف ہی نئی دریافت فرما دی۔۔۔یادر ہے کہ اس سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو نے جماعت احمدیہ کو قانون کی اغراض کے لئے not muslim قرار دیا تھا مذہبی طور پر نہیں۔چنانچہ ممتاز حسین شاہ صاحب 1400 سو سال بعد سرانجام پانے والے اس اہم دینی فریضے کی نشاندہی کرتے ہوئے انگلی لائن میں فرماتے ہیں۔اس لئے ضیاء الحق نے قادیانی جماعت کو اسلام سے خارج کرنے کے لئے لفظ مسلم اور غیر مسلم کے مندرجہ بالا ( ذیل ناقل ) معنی متعین کئے۔مسلمان کی نئی تعریف (صفحہ 374) جنرل ضیاء الحق صاحب نے آئین کے آرٹیکل نمبر 260 میں ترمیم کر کے مسلم اور غیر مسلم کی تعریف اس طرح کی: (۱) مسلم