کافر کون؟

by Other Authors

Page 174 of 524

کافر کون؟ — Page 174

174 جو شخص اللہ کی وحدانیت اور رسالتمآب می بینیم کی نبوت پر ایمان رکھتا ہو۔آپ " کو آخری نبی مانتا ہو۔اور آپ کے علاوہ کسی بھی شخص کو نبی یا مصلح تسلیم نہ کرتا ہو وہ مسلم ہے۔(ب) غیر مسلم 66 جو شخص مسلم نہ ہو یا جس کا تعلق عیسائی یا ہندو سکھ، بدھ ، یا پاری فرقوں سے ہو، وہ غیر مسلم ہے“۔- (آمریت کے سائے 373) نئی تعریف کی نئی برکات امتناع قادیانیت آرڈینس نافذ کر کے ہزاروں احمدی نوجوانوں کو اسلامی شعائر کے استعمال کے جرم میں دفعہ نمبر 2986 کے تحت جیلوں میں بند کرنے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گورنمنٹ نے قادیانیت اسلام کے لئے سنگین خطرہ“ کے نام سے ایک White Paper بھی شائع کیا جسے خطیر سرمایہ خرچ کر کے دنیا کے کونے کونے میں پھیلا یا گیا اس میں گورنمنٹ پاکستان مسلمانوں کی نئی تعریف کی برکات درج کرتے ہوئے فرماتی ہے کہ: اس نظریہ ( یعنی ختم نبوت یا یہ کہ اب کوئی نبی ہادی مہدی مصلح نہیں آئے گا ) نے مختلف ادوار مختلف نسلوں اور مختلف رنگ و روپ کے انسانوں کو ایک لڑی میں پروکر ایک امت بنا دیا ہے۔جماعت احمدیہ کو کافر سمجھیں اور باقی جو چاہے عقیدہ رکھیں۔۔۔وو مولانا مودودی صاحب وہ عظیم شخصیت جنہوں نے تو گویا کفر احمدیت کے تابوت میں آخری میخ ہی ٹھونک دی ہے یا مخالفت کی حد ہی کر دی ہے۔باالفاظ دیگر آپ نے مندرجہ بالا نظریے کی ” مزید برکات گنواتے ہوئے تمام علماء دین کی طرف سے یا دیگر تمام فرقوں کو اپنے ساتھ ملا کر وہ نظریہ ضرورت وضع فرمایا ہے جو رہتی دنیا تک احمدی غیر احمدی نزاع کے تجزیہ نگاروں کو انگشت بدنداں کرتا رہے گا۔تحفظ ختم نبوت کی مزید برکات آپ جناب اپنی کتاب ختم نبوت میں زیر عنوان ”نئی نبوت اب امت کے لیے رحمت نہیں بلکہ لعنت ہے کے تحت فرماتے ہیں: ختم نبوت امت مسلمہ کے لیے اللہ کی ایک بڑی رحمت ہے جس کی بدولت ہی اس امت کا ایک دائمی اور عالمگیر برادری بنا ممکن ہوا ہے۔اس چیز نے مسلمانوں کو ایسے ہر بنیادی اختلاف سے محفوظ کر دیا ہے جو ان کے اندر