کافر کون؟

by Other Authors

Page 455 of 524

کافر کون؟ — Page 455

455 کبھی بھی یہ خیال مت کرو کہ لوگ تمہارے کام کی قدر نہیں کرتے تم لوگوں کی خاطر نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی خاطر خدمت کرو اور اللہ تعالیٰ کی محبت اور خدمت خلق کو اپنی زندگیوں کا مقصد بناؤ ایسا کرو گے تو پھر تمہاری کامیابی میں کوئی شبہ باقی نہیں رہے گا۔“ اسی طرح ایک اور موقعہ پر فرمایا: مشعل راه جلد اول صفحه 846 ) تمہیں اپنے ملک کی عزت اور ساکھ دنیا میں قائم کرنا ہوگی تمہیں اپنے وطن کو دنیا میں روشناس کرانا ہوگا۔ملکوں کی عزت کو قائم رکھنا بھی ایک بڑا دشوار کام ہے۔لیکن ان کی عزت کو نبھانا اس سے بھی زیادہ دشوار کام ہے اور یہی دشوار کام تمہارے ذمہ ڈالا گیا ہے۔تم ایک نئے ملک کی نئی پود ہو تمہاری ذمہ داریاں پرانے ملکوں کی نئی نسلوں سے بھی بہت زیادہ ہے۔انہیں ایک بنی بنائی چیز ملتی ہے۔انہیں آباؤ اجداد کی روایتیں وراثت میں ملتی ہیں مگر تمہارا حال یہ نہیں ہے تم نے ملک بنانا بھی ہے اور تم نے نئی روایتیں بھی قائم کرنی ہیں۔ایسی روایتیں جن پر عزت اور کامیابی کے ساتھ آنے والی بہت سی نسلیں کام کرتی چلی جائیں۔“ مشعل راه جلد اول صفحه 650، 651 قادیانی لوگوں نے اپنے امام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے 50 سال کیسے گزارے؟ ان کے گھروں کو لوٹنے ، جلانے اور بائیکاٹ کرنے والے حضرات کو جوابی طور پر نفرت اور قانون شکنی سے جواب دیا۔وطن فروشوں کے گروہ سے جاملے یا معماران وطن کی صف اول میں اپنا نام لکھوا کر ہمیشہ کے لیے وطن عزیز کے محبان میں امر ہو گئے۔سوال تاریخ سے پوچھتے ہیں تو ہر ہر شعبے کے درودیوار پر لکھا ہوا یہ پیغام جواب میں وصول ہوتا ہے۔اگر آپ پچھلے سال کی تاریخ پاکستان کی ورق گردانی کریں تو احمدی سپوتوں کے کارنامے جگہ جگہ آپ کو بکھرے نظر آئیں گے زندگی کے ہر شعبہ میں احمدیوں نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔چوہدری محمد ظفر اللہ خاں جیسا قانون دان، بین الاقوامی امور کا ماہر اور پروفیسر عبد السلام جیسا عظیم سائنس دان جسے دنیائے اسلام کا نیوٹن کہا جاتا ہے جس کا نام آتے ہی دنیا کے سائنس دان تعظیم سے سر جھکا لیتے ہیں۔دفاع پاکستان کے سلسلہ میں جنرل اختر حسین فاتح چھمب جوڑیاں، جنرل عبدالعلی ملک فاتح چونڈہ ، جنرل افتخار جنجوعہ شہید ہیرو آف رن کچھ ، اقتصادیات جناب ایم۔ایم۔احمد ، ادب میں جناب قلندر مومند ، شیخ محمد اسماعیل پانی پتی۔شاعری میں روشن تنویر، قیس مینائی، چوہدری محمد علی ، ثاقب زیروی، پیام شاہجہانپوری، اکبر حمیدی، صابر ظفر ، عبید اللہ علیم ،مبارک ظفر تعلیم وفلسفہ میں قاضی محمد اسلم جیسا استاد اور میاں محمد افضل جیسے ماہر تعلیم صحت کے شعبہ میں قاضی محمد بشیر اور جنرل محمود الحسن اور