کافر کون؟

by Other Authors

Page 433 of 524

کافر کون؟ — Page 433

433 شروع کرتا ہوں ساتھ نام اللہ کے جو بے حد مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے قادیانی ماہنامہ رسالہ انصار اللہ کی ایک اور ایمان شکن اور دل آزار مجرمانہ حرکت قانون حرکت میں 4 احباب کے خلاف 298C اور 295 یعنی تو ہین رسالت کا مقدمہ درج جماعت احمدیہ کے 40 سال سے اوپر کے لوگوں کو انصار اللہ " کہا جاتا ہے۔چنانچہ ان کی اس تنظیم کا ایک ماہانہ رسالہ بھی نکلتا ہے جسے انصار اللہ کا ہی نام دیا گیا ہے۔اس رسالہ کے مینجر کی بے باک جرات دیکھیے۔ربو میں بیٹھے ٹنڈو آدم مجاہد ختم نبوت مولانا احمد میاں حمادی کو خط لکھ دیا اور اس کے اوپر بسم الله الرحمن الرحیم لکھا اور نیچے اپنے دستخط بھی کئے۔مولانا کی ایمانی غیرت کو شاباش ہو آپ نے صرف مینجر کی بجائے ایڈیٹر، پہلشر اور پرنٹر کو بھی ساتھ ہی نقصی کر لیا۔آخر وہ یہ رسالہ سب مل کر ہی نکالتے ہوں گے۔اگر یہ رسالہ ایسی ہی مجرمانہ حرکات کرتا رہتا تو نہ جانے مسلم معاشرے پر اس کے کیا کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تفصیل کے لیے مقدمہ اور انداز مقدمہ ملاحظہ ہو۔ٹنڈو آدم تھا نہ میں ایک اور مقدمہ مولوی احمد میاں حمادی نے رسالہ ماہنامہ انصار اللہ کے ایڈیٹر مرزا محمد دین صاحب ناز، پبلشر چوہدری محمد ابراہیم صاحب، پرنٹر قاضی منیر احمد صاحب اور مینجر رسالہ انصار اللہ کے خلاف زیر دفعہ 298C اور 295C تعزیرات پاکستان 11 ستمبر 1990ء کو دائر کیا۔ملاں حمادی نے اپنی تحریری درخواست میں لکھا کہ مورخہ 90-03-21 کو مجھے ڈاک کے ذریعہ ایک لفافہ ملا جس میں ہلکے سبز رنگ کا کارڈ تھا۔اوپر بسم الله الرحمن الرحیم نحمده ونصلى على رسوله الكريــم لکھا ہوا تھا اور نیچے منیجر ماہنامہ انصار اللہ کے دستخط تھے۔چونکہ احمدی محمد مرسول اللہ سے مراد مرزا غلام احمد قادیانی لیتے ہیں اس طرح رسول اللہ کی بے حرمتی کی ہے۔نیز بسم اللہ شریف لکھ کر خود کو مسلمان ظاہر کیا ہے اور میرے مذہبی جذبات مجروح کئے ہیں لہذا 298C اور 295 تعزیرات پاکستان کے تحت قانونی کارروائی کی جائے۔قانون حرکت میں آیا۔مقدمہ درج کر لیا گیا اور بندے یعنی مجرمین گرفتار کر لئے گئے۔یتھی ایک قادیانی ماہنامہ رسالے کی کہانی ادھر ” آپ فحاشی و عریانی کے مناظر کو بہت عمدگی سے فلم بند کرواتی ہیں " آپ کا فرمان ہے اگر آپ کا جسم خوبصورت ہے تو اس کو دکھایا جا سکتا ہے؟