کافر کون؟ — Page 298
298 انکار سنت۔خاکساروں کی تحریف و تاویل سب خرابیاں یکجا موجود ہیں اور مسٹر پرویز کے قلم کی روانی نے ان غلاظتوں میں اور اضافہ کر دیا۔مسٹر غلام احمد پرویز بدقسمتی سے ہم وطن بھی اور الحاد و زندقہ میں اس کا ہم مسلک بھی“۔ہفت روزہ ختم نبوت 18 تا 24 دسمبر 1992 صفحہ 13 روز نامہ اوصاف میں جناب عبد الخالق بھٹی کو یت صاحب درج فرماتے ہیں۔بزم طلوع اسلام کی پوری لابی کو معلوم ہے کہ غلام احمد پرویز اور اس کے متبعین کے کفر وارتدار پر مہر ثبت ہو چکی ہے اور عرب و عجم کے علماء ثقہ دینی اداروں کا اس پر متفقہ اجتماع ہوا ہے اس دین دشمن نے جمہوری مسلمین کے اسلام کو اپنے باطل وملحدانہ تیروں کا نشانہ بنایا ہے پرویزیت اسلام کے نام پر کلنک کا پرویزی ٹیکہ ہے۔پرویز کے دجال ہونے میں کوئی شک باقی رہ جاتا ہے؟ (روز نامہ اوصاف 128اکتوبر 99ء زیر عنوان پرویز یوں کو اجماع امت غیر مسلم قرار دے چکا ہے ) 7 - مولوی حبیب الرحمن لدھیانوی مبلغ اسلام نہیں، زبان دراز مسخرة العلماء بد کلام اور خائن ہے مولوی حبیب الرحمن لدھیانوی مجلس احرار اسلام کے روح رواں تھے۔احرار اسلام انہیں مبلغ اسلام اور پروانہ ختم نبوت اور فاتح قادیانیت قرار دیتی تھی جبکہ برصغیر کے دیگر مسلمانوں کے نزدیک ان کے اخلاق فاضلہ کی کیا تصویر تھی پیش ہے۔اخبار سیاست 28 نومبر 1925ء کی اشاعت میں خلافت کمیٹی کے نام پر ملاں حضرات نے غریب مسلم قوم کا پیسہ جس بیدردی سے ہضم کیا پر تبصرہ کرتے ہوئے نوحہ یوں لکھتا ہے۔امرتسر خلافت کمیٹی کے کسی گھر کے بھیدی نے اظہار حقیقت کے عنوان سے ایک رسالہ شائع کیا جس میں امرتسر کے خلافتی لیڈروں کے اندرونی حالات پر عموماً اور ان کی ستم ظریفیوں پر خصوصاً نہایت وضاحت کے ساتھ روشنی ڈالی ہے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں امرتسر کے باہر کی خلافت کمیٹیوں کے حالات کا قطعا کوئی علم نہیں ورنہ امرتسری خلافتی لیڈروں کا رونا رونے کی بجائے تمام ہندوستان کے خلافتی لیڈروں کا رونا روتے خلافتی لیڈروں پر قوم کا مال اپنے عیش و آرام میں صرف کرنے کا جو نا قابل تردید الزام لگایا جاتا ہے تا حال اس کا جواب انگریزی خواں لیڈروں کو تو سوجھا نہیں البتہ احرار اسلام نے کچھ نہ کچھ گھڑ لیا ہے۔چنانچہ مولوی صاحب حبیب الرحمن لدھیانوی نے جو زبان درازی اور بد کلامی میں مسخرة العلماء سید عطاء اللہ بخاری سے افضل نہیں تو کم از کم ان کے ہم پلہ ضرور ہیں تمام الزامات غبن کا جواب نہایت مفعول اور مناسب دیا ہے۔چنانچہ اس موضوع پر بولتے ہوئے فرمایا ” لوگ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ ہم خلافت کمیٹیوں کا فراہم کردہ روپیہ کھاگئے ہیں میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں لیکن سوال تو یہ