کافر کون؟ — Page 297
297 یہ اک سر نہاں چی چانگ کی امی سمجھتی ہے کہ ہے محبوب کی آغوش میں بازار کا بچہ وزیروں کی سواری کے لیے دن رات حاضر ہے وزیر آباد کے ”عالی نسب کمہار کا بچہ صدا یہ آرہی ہے جعفر و صادق کی تربت سے کہ ہے اختر علی غدار بن غدار کا بچہ صف آراء ہیں ہمارے سامنے بن باپ کے بیٹے اور ان کا راہبر ہے اک ذلہ خوار کا بچہ زمیندار اور اس کی کوکھ سے پیدا ہوا آخر بشکل و یشیا بغلول کے اخبار کا بچہ یہ پچھیتی جامئہ سالک پہ آکر خوب کھلتی ہے کہ ہے ارشاد کے پہلو میں اک بد کار کا بچہ اسی ضمیمہ کے اداریے میں جناب شورش صاحب فرماتے ہیں: اختر علی خاں تمہارے اخبار کی زد سے کون بچا؟ تم نے کسے گالی نہیں دی۔ایک نام بتاؤ جس کا تم نے قصیدہ لکھا ہوا ور دوسری دفعہ گالی نہ دی ہو۔اختر علی خاں تمہاری فطرت کے صحیح خدو خال صرف اس ایک فقرے میں سموئے جاچکے ہیں " تم دولت والے کے پیچھے چلتے اور ڈنڈے والے کے آگے آگے دوڑتے ہو شورش صاحب مزید مولانا اختر علی صاحب کی تصویر کشی یوں فرماتے ہیں : اختر علی خاں گر بیاں میں جھانکو۔اپنی موٹائی اور گولائی کو دیکھو۔اپنی چربی کو پگھلاوا اپنے ضمیر کوٹولو پھر سوچو کہ تم کیا ہواب ذوالجلال کی قسم ! تم سے بڑھ کر ضمیر فروش۔کذاب قوم کا تاجر - غدار۔دانی الطبع اور خائن آج تک کرہ ارض میں پیدا نہیں ہوا۔تم سالک کے الفاظ میں ”شور دارمٹی کی پیدوار ہو محمد علی مرحوم نے تمہارے متعلق کہا تھا ” کمہار کا جس کے۔۔۔پر مٹی لگی دیکھتا ہے اس کے پیچھے ہو جاتا ہے۔66 66 مذہب کا سرطان صفحہ 106 تا 108 زیر عنوان ” جہا د شورش مصنفہ کو ثر جمال )۔چوہدری غلام احمد پرویز مفکر اسلام نہیں دجال، دشمن دین، کافر، مرتد اسلام کے نام پر کلنک کا ٹیکہ، دین بیزار، نیچری ہے پاکستان کا بڑا طبقہ جناب غلام احمد پرویز صاحب کو قرآنی بصیرت رکھنے والا ماڈرن مفکر اسلام سمجھتا ہے جبکہ دوسری طرف وکیل ختم نبوت جناب مولانا یوسف لدھیانوی صاحب کے حضور ان کی تصویر وجغرافیہ کیا ہے ملاحظہ ہو۔انگریز کے عہد نحوست میں جو تحریکیں اسلام کو مسخ و محرفت کرنے کے لیے اٹھیں ان میں سب سے پہلی تحریک نیچریت کی ہے۔پھر ایک طرف قادیانیت۔دوسری طرف چکڑالویت نے انکار حدیث کا فتنہ برپا کیا اس کے بعد ” خاکسارتحریک نے سراٹھایا اور پھر ان سب تحریکوں کا سڑا ہوا ملغو یہ مسٹر پرویز کے حصہ میں آیا اور ان سب پر کمیونزم کا پورا معاشی ڈھانچہ اور اس کی مذہب سے بیزاری۔نیچریت کی مادہ پرستی۔قادیانیت کا انکار۔چکڑالویت کا