کافر کون؟

by Other Authors

Page 236 of 524

کافر کون؟ — Page 236

236 اگر بریلوی فرقہ کا یہ عقیدہ ہے کہ: اگر غیر مقلد دین کے نزدیک کتا، خنزیر ، سانپ، گوہ، کچھوا، جنگلی گدھا منی ، عورت کی شرمگاہ کی رطوبت ، زانیہ کا مال، بنک کا سود، سود خور کی اقتداء میں نماز ،شراب کا سرکہ، خنزیر اور کتے کا جھوٹھا، کتے کا گوشت ، ہڈیاں ، خون ، بال اور پسینہ پاک ہے تو درست اور عین اسلامی فقہ ہے۔مولانا ابوالحامد محمد ضیاء اللہ قادری صاحب فرماتے ہیں: حسین مولا کریم جل جلالہ نے دراصل ان کو سزا دی ہے کہ جن کے نزدیک حلال ،طیب اور طاہر نذرانوں اور فاتحہ کی چیزیں حرام بلکہ خنزیر سے بھی بدترین ان کے نزدیک جانوروں کا پیشاب، گوبر، خنزیر کتا ہنی وغیرہ نجس چیزیں حلال طیب اور طاہر ہیں بلکہ ان کی مرغوب غذا ئیں ہیں۔جن وہابی اکابر کے نزدیک سیدنا امام عالی مقام امام ح رضی اللہ عنہ کے فاتحہ کی سبیل کا دودھ حرام ہے ان کے نزدیک ان کی بیوی کا غیر محرم کو اپنا محرم بنانے کے لیے ایک داڑھی والے نوجوان کو اپنا دودھ پلانا جائز ہے۔جن کے نزدیک گیارہویں کے چاول حرام ہیں ان وہابی اکابر کے نزدیک منی اور بیوی کی شرمگاہ کی رطوبت پاک ہے۔جن کے نزدیک نذرانے حرام ہیں ان کے نزدیک بنک کا سود جائز اور حلال ہے یہ سز انہیں تو اور کیا ہے۔خدا جب دین لیتا ہے حماقت آ ہی جاتی ہے جس مذہب میں یہ سب چیزیں حلال اور ان کی مرغوب غذا ئیں ہوں ان میں ولایت کہاں سے آئے گی۔ان کی عبادت زہد اور تقویٰ کا کیا عالم ہوگا۔نیز وہ لوگ قرآن وحدیث کے رموز اور اسرار کیسے جان سکتے ہیں۔“ ( الوہابیت صفحہ 23,22 شائع کردہ قادری کتب خانہ تحصیل بازار سیالکوٹ) فاتحہ نذر نیاز ، گیارہویں کو حرام قرار دینے والے غیر مقلدین سے خدا نے عقل چھین کر سزا دی اور ان سے منی اور دوسرے گند حلال قرار دیئے تو یہ بھی عین اسلامی عقیدہ ہے۔(نیل الاوطار صفحہ 27 مکمل حوالہ جات پیچھے درج ہیں ) 18۔اگر ایک مسلمان فرقے ( ملامتی صوفی فرقہ ) کے نزدیک ڈانس، مجرا اور کا کیاں تاڑ نا عین مذہب اسلام ہے تو بھی درست اور اسلامی حکم کی تعمیل ہے : کا کیاں تاڑنا میرا مذہب ہے۔میں پیر آف کنجر شریف ہوں۔اسلام میں تضاد آ گیا ہے بڑے ڈانس کریں تو ثقافت۔ہیرامنڈی میں کوئی ناچے تو کنجری۔یہ الفاظ پیر آف کا کی تاڑ نے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے ایک مجرے کے دوران اپنے خطاب میں کہی۔آپ نے کہا یہ پیر آف کا کی تاڑ کی محفل ہے سب نا چوتا کہ لوگ ملامت کریں“۔(روزنامہ خبریں 5 مئی 1997 ء ) |