کافر کون؟ — Page 237
237 نوٹ: یہ مذکورہ پیر صاحب روز نامہ اخبار میں ایک عرصہ تک اپنے انہیں افکار کی تبلیغ بذریعہ کالم کرتے رہے۔19۔اگر بقول فرقہ توحیدیہ کے بانی جناب ڈاکٹر عثمانی توحید روڈ آف کیماڑی والا یہ تمام فرقے مسلمان توحیدی نہیں بلکہ اتحادی مشرک ٹولہ ہیں ”گزشتہ 18 سال سے تمنا تھی کہ اللہ تعالیٰ وہ دن لائے جب دنیا والوں کے سامنے توحیدی اور اتحادی دین کا فرق واضح کر دوں تو بھی درست اور عین اسلام۔( توحید خالص گھر کے چراغ صفحہ 5) اگر بقول بریلوی علمائے کرام ” شیطانی فوج کے افسروں میں سے شیطانی فوج کا ایک کمانڈر ڈاکٹر عثمانی توحید روڈ آف کیماڑی والا بھی ہے۔جواللہ کے محبوب بندوں پر تبرا کرتے نہ جھجھکتا ہے نہ شرماتا ہے“۔مولوی ابوالرضا محمد عبد الوہاب خان قادری توحیدی فرقہ کے خد و خالص 17 ناشر اختر الامان پبلشرز ) ڈاکٹر عثمانی کے دین کا اصل الاصول اور طرہ امتیاز اولیائے کرام اور فقہائے عظام و علمائے کرام کو مشرک اور توحید کا انکاری بتانا ہے۔اور مقبولان بارگاہ عزت کو گالی دینا اور ان کی شان میں گستاخی کرنا اُن کا ایمان ہے۔( مولوی ابوالرضا محمد عبد الوہاب خان قادری توحیدی فرقہ کے خد و خالص 17 ناشر اختر الامان پبلشرز ) " ڈاکٹر عثمانی مجددالف ثانی شیخ اکبر ابن عربی، شیخ علاؤالدولہ سمنانی، ابو اسمعیل ہروی ، داتا گنج بخش علی ہجویری اور حضور سیدنا غوث الاعظم عبد القادر جیلانی و غیر ہم سب اولیائے کرام کو مشرک اور مشرک گر کہ رہا ہے اور تیرہ سو سال کے تمام مسلمان جن میں علمائے کرام، محدثین عظام، مفسرین کرام وغیرہ سب کو بیک جنبش قلم مشرک قرار دے رہا ہے۔“ تو یہ بھی درست اور عین اسلام (مولوی ابوالرضا محمد عبد الوہاب خان قادری توحیدی فرقہ کے خدو خال ص 17 ناشر اختر الامان پبلشرز ) 20۔اگر بانی فرقہ اہل قرآن غلام احمد پرویز اور ادارہ طلوع اسلام نماز ، روزہ ، حج وزکوۃ کا مذاق اُڑائیں۔حدیث کو مجوسی سازش کہیں۔حج کی قربانیوں کو جاہلیت کی رسم قرار دیں۔پانچ نمازوں کا انکار کریں۔حج کو عبادت کی بجائے ملی کا نفرنس بتا ئیں تو بھی درست اور عین اسلام ( تفصیلی حوالہ جات پیچھے گزرچکے ہیں ) اگر دیوبندی، اہلحدیث اور جماعت اسلامی کے علماء کہتے ہیں کہ طلوع اسلام، اسلام کے خلاف مکروہ یہودی سازش، اسلامی تعلیمات سے بے بہرہ، بے حیاء ، بے تہذیب، بے لگام، الحاد پرست طلوع اسلام کے اجتماعات میں شرکت کرنا غیرت ایمانی کے خلاف محبت رسول کے خلاف ، غلام احمد پرویز ملعون ہے ، شریعت محمدیہ کی رو سے کافر، مرتد دائرہ اسلام سے خارج ہے اس کے ساتھ کسی قسم کا بھی اسلامی تعلق شرعاً نا جائز منکر حدیث منکرِ رسالت اس کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات رکھنا حرام، تو یہ بھی درست اور عین اسلام۔