کافر کون؟

by Other Authors

Page 235 of 524

کافر کون؟ — Page 235

235 ہے۔اسی طرح انبیاء اور صلحاء کو سفارشی مانتا اور خاص طور پر آنحضور سی ایم کے وسیلہ سے دعا مانگنا عین ایمان سمجھتا ہے تو وہ بھی درست اور عین اسلامی عقائد رکھتا ہے۔(تفصیل تمام بریلوی لٹریچر میں پھیلی ہوئی ہے ) 14۔اگر فرقہ اہل حدیث اسے شرک بلکہ دور جہالت کے شرک سے بڑھ کر مانتا ہے تو وہ بھی درست اور عین اسلامی عقیدہ رکھتے ہیں۔علامہ احسان الہی ظہیر بریلویوں کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں : سال کے مخصوص دنوں میں ان لوگوں کی قبروں پر حاضر ہونا جنہیں وہ اولیاء وصالحین گمان کرتے ہیں۔عرسوں کا قائم کرنا۔عید میلا دوغیرہ منکرات جو ہندوؤں ، مجوسیوں اور بت پرستوں سے مسلمانوں میں در آئے ہیں۔15۔ان کے عقائد کا اسلام سے دور ونزدیک کا کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ بعینہ وہی عقائد ہیں جو جزیرہ عرب کے مشرک اور بت پرست رسول اللہ صلی شیو ایم کی بعثت سے پہلے رکھتے تھے۔بلکہ دور جاہلیت کے لوگ بھی شرک میں اس قدر غرق نہ تھے جس قدر یہ ہیں۔16۔بریلویوں کے امتیازی عقائد وہ ہیں جو دین کے نام پر بت پرستوں عیسائیوں ، یہودیوں اور مشرکوں سے مسلمانوں کی طرف منتقل ہوئے ہیں۔17۔کفار مکہ جزیرہ عرب کے مشرکین اور دور جاہلیت کے بت پرست بھی ان سے زیادہ فاسد اور ردی عقیدہ والے نہیں تھے۔(البريلوۃ صفحہ 55،9-65 کوالہ البریلویہ کا تحقیقی اور تنقیدی جائزہ مصنفہ عبدالحکیم شرف قادری صفحه 44،43) مقدمہ محمد بن عبدالوہاب کے مصنف محمد صادق خلیل صاحب فرماتے ہیں: پاکستان میں قبروں پر پھول ونذرنیاز کے سلسلے کی وجہ سے لوگوں کی عقیدت اللہ تعالیٰ سے ختم کی جارہی ہے۔ایسے ملک کو اسلامی کہنا کسی طرح زیب نہیں دیتا۔اسی طرح ایک اور اہل حدیث عالم دین محمد سلطان المعصومی ملکی فرماتے ہیں ( ص 16) جو شخص حضور کی قبر کی طرف منہ کرتا ہے اس نے آپ کی قبر کو قبلہ و کعبہ بنالیا۔یہی بعینہ بتوں کی عبادت ہے۔المشاہدات المعصومیة۔ادارات البحوث العلمية السعودية - صفحہ 7 اسی طرح ناصر الدین البانی فرماتے ہیں: 66 انبیاء اور صلحاء کو سفارشی مانا بالکل مشرکوں کا عقیدہ ہے۔قبروں پر مسجدیں