کافر کون؟

by Other Authors

Page 132 of 524

کافر کون؟ — Page 132

132 دوستو! اس منزل پر پہنچتے پہنچتے میری دلی حالت اتنی کرب سے مہمیز ہو چکی ہے کہ اگر اسے فیض صاحب کی زبان میں ادا کروں تو یہ ہوگی۔میخانوں کی رونق ہیں کبھی خانقاہوں کی اپنالی ہوس والوں نے جو رسم چلی ہے دلداری واعظ کو ہمیں باقی ہیں ورنہ اب شہر میں ہر رند خرابات ولی ہے اور یہی بدلتی روشیں میری چو بیسویں مشکل تھیں۔مشکل نمبر 25 ہم صرف دو آدمی ڈاکٹر علامہ اقبال صاحب کی ختم نبوت کے صحیح تر جمان ہیں غلام احمد پرویز صاحب اور میں سابق وفاقی وزیر محمد جعفر خان صاحب سابق وفاقی وزیر صاحب کی تفسیر ختم نبوت سابق وفاقی وزیر محمد جعفر خان صاحب نے جماعت احمدیہ کے خلاف تحریک احمدیہ نامی ایک مسبوط کتاب رقم فرمائی جس میں درج فرمایا: ”ہمارے علم میں پاکستان کے اہل علم حلقوں میں محترم غلام احمد صاحب پرویز تنہا وہ شخص ہیں جنہوں نے بظاہر علامہ اقبال کے نظریے کا تتبع کیا ہے۔اقبال کا مطالعہ پرویز کا خاص موضوع رہا ہے۔( تحریک احمدیہ، صفحہ 358) مگر افسوس میرے سوا غلام احمد پرویز کی ختم نبوت کا ترجمہ بھی غلط ہے د ہمیں کہنا پڑتا ہے کہ ترجمان اقبال ( پرویز صاحب نے اس معاملہ میں اقبال کے فکر کی پوری ترجمانی نہیں کی۔“ ( تحریک احمدیہ، صفحہ 363 ) گو یا جعفر صاحب کے نزدیک جعفر صاحب کے علاوہ ایک بھی صاحب علم ایسا نہیں جو اقبال کے تصور ختم نبوت کا صحیح طور پر قائل ہے۔اقبال کے تصور ختم نبوت کی ترجمانی کرتے ہوئے ان دو عظیم تر جمانوں میں بھی کیا فرق ہے؟ مفکرین و محققین کی دلچسپی کے لیے ہم ذیل میں اختصار کے ساتھ درج کرتے ہیں۔اور آپ دونوں ہی کا ختم نبوت کا ترجمہ غلط تیسرے گروپ کے دو عظیم تر جمانوں کی بھی مزید لڑائی