کافر کون؟ — Page 130
130 کہ جو شخص یہ دعویٰ کرے کہ حضرت مسیح نزول کے وقت نبی اللہ نہیں ہونگے بلکہ نبوت سے معزول ہو کر آئیں گے وہ پکا کافر ہے۔دوستو! آپ بتائیں کس کی مانیں اور کس کی نہ مانیں اور کیوں نہ مانیں؟ اور یہی کیوں میری تیئسو میں مشکل۔مشکل نمبر 24 آپ دونوں کا ہی ختم نبوت کا ترجمہ غلط ہے۔۔۔ہے۔مطلق آخری نبی کے بعد حضرت عیسی علیہ السلام کے نبی اللہ کی حیثیت سے آمد ثانی یا نبوت سے معزول آمد ثانی جیسے موقف سے مایوس ہو کر ایک تیسرا گروپ ختم نبوت کی ایک بالکل نئی تعریف کے ساتھ وارد ہوا۔مذکور علماء دین کے نزدیک آنحضور صلی اینم کی ذات گرامی اور قرآن مجید کے دنیا میں آنے کے بعد اب ہمیں کسی کی بھی ضرورت نہیں۔یہ وحی ، کشف کا دعوی کرنے والے سب جھوٹے ہیں۔آخری وحی یا الہام خدا تعالیٰ قرآن مجید کی شکل میں بھیج چکا ہے۔اب جو ہدایت کی راہ حاصل کرنا ہو وہ قرآن مجید پڑھ لے۔تفصیل کے لیے کچھ حوالے درج ہیں۔حضرت عیسی کی آمد تو کجا الہام و کشف کا دعویدار بھی دنیا میں نہیں آسکتا۔ختم نبوت آف طلوع الاسلام جناب غلام احمد پرویز صاحب پڑھے لکھے لوگوں میں بہت مقبول ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ باقی سب لوگ جعلی اور روایات والا اسلام پیش کر رہے ہیں صرف میں قرآن خالص کے ذریعہ اصلی اسلام دنیا میں متعارف کروارہا ہوں۔چنانچہ ختم نبوت کے متعلق آپ قرآنی نقطہ نظر یوں بیان فرماتے ہیں: درجن بزرگان سلف نے الہام و کشوف کا دعویٰ کیا وہ عملاً منکر ختم نبوت تھے“۔( ختم نبوت اور تحریک احمدیت بحوالہ احمدیت کی امتیازی شان صفحہ 9) ہی ختم نبوت کے بعد اب ہمیں کسی کی بھی ضرورت نہیں ختم نبوت آف اقبال اکیڈیمی ڈاکٹر علامہ اقبال جب 1935ء میں جماعت احمدیہ سے بعض وجوہات کی بناء پر ناراض ہو گئے تو آپ نے چند مضامین جماعت احمدیہ کے خلاف اخبارات میں لکھ ڈالے جس میں آپ نے ختم نبوت کے متعلق یوں اظہار فرمایا: اور اگر ہم نے ختم نبوت کو مان لیا تو گو یا عقیدہ یہ بھی مان لیا کہ اب کسی شخص کو اس دعویٰ کا حق نہیں پہنچتا کہ اس کے علم کا تعلق کسی مافوق الفطرت سر چشمہ سے ہے لہذا ہمیں اس کی اطاعت لازم ہے۔