کافر کون؟

by Other Authors

Page 129 of 524

کافر کون؟ — Page 129

129 تجہیل و تکذیب لازم نہیں آئے گی“۔( نزول عیسی چند شبہات کا ازالہ مصنفہ مولانا یوسف لدھیانوی صفحه 42 دوستو! یہی ڈرامائی تفاوت میری بائیسویں پریشانی ہے۔مقام نبوت سے مزین یا معزول۔۔۔مشکل نمبر 23 پہلے گروپ میں شامل علماء دین جو ختم نبوت کے سرکاری اور سیاسی مفہوم کے ترجمان ہیں۔آپ حضرت عیسی علیہ السلام کے امت محمدیہ میں دوبارہ نازل ہونے کے تو قائل ہیں لیکن سرکاری تعریف کے مطابق چونکہ اب مطلق کوئی نبی نہیں آسکتا لہذا حضرت عیسی بھی زمین پر قدم رکھتے ہیں اس تعریف کی تیز قیچی کی زد میں آئیں گے اور ان کو متعلقہ عہدے سے Degrade کر دیا جائے گا۔چنانچہ اس گروپ کا نقطعہ نظر ممتاز عالم دین جناب مودودی صاحب کی زبانی سنئیے : ہوگی۔حضرت عیسی واپس تو آئیں گے لیکن نبوت سے معزول ہوکر : حضرت عیسی کا یہ دوبارہ نزول نبی مقرر ہو کر آنے والے شخص کی حیثیت سے نہیں ہوگا۔نہ ان پر وحی نازل نہ وہ خدا کی طرف سے کوئی نیا پیغام یانئے احکام لائیں گے۔نہ وہ شریعت محمدی میں کوئی اضافہ یا کوئی کمی کریں گے۔نہ ان کو تجدید دین کے لیے دنیا میں لایا جائے گا۔حم نہ آکر وہ لوگوں کے اپنے اوپر ایمان لانے کی دعوت دیں گے۔حمد اور نہ وہ اپنے ماننے والوں کی ایک الگ امت بنائیں گئے۔ختم نبوت مصنفه مولوی مودودی صاحب، رنا شر ادارہ ترجمان القرآن غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور صفحہ 64-65) جو شخص یہ دعویٰ کر کے کہ حضرت عیسی منبوت سے معزول ہو کر آئیں گے وہ پکا کافر : دوسرے گروپ میں اہل حدیث علماء دین کے ساتھ ساتھ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت آف ملتان بھی شامل ہے۔اہل حدیث کے ممتاز عالم دین نواب صدیق حسن خاں صاحب اس گروپ کی ترجمانی کرتے ہوئے فرماتے ہیں: " من قال بسلب نبوّته فقد كفر حقاكما صرح به للسيوطى“ (حج الكرامة صفحه 131 )