جذبۃ الحق

by Other Authors

Page 44 of 63

جذبۃ الحق — Page 44

44 کرنا اور پیر کا مرید کے سجدہ کو قبول کر لینا کفر ہے۔اور یہ واقعہ ہے کہ خواجہ قطب الدین اپنے مریدوں کا سجدہ قبول کر لیا کرتے تھے۔چنانچہ میں نے نظام الدین اولیاء کے ملفوظات میں دیکھا ہے کہ بعض مرید آپ کی چوکھٹ پر سر رکھ دیتے تھے تو حاضرین میں سے ایک شخص نے حضرت نظام الدین سے دریافت کیا کہ یا حضرت کیا آپ اس کو جائز سمجھتے ہیں کہ لوگ ایسا کریں۔تو آپ نے فرمایا۔میں نے بارہا چاہا کہ اس کو موقوف کرا دوں لیکن چونکہ میں نے حضرت صاحب یعنی شیخ فرید الدین شکر تیج کے دربار میں دیکھا ہے اس لئے ممانعت کی جرات نہیں کرتا۔اسی طرح شیخ ممدوح کے ملفوظات میں بھی لکھا ہے کہ مرید لوگ آکر چوکھٹ پر سر رکھ دیتے تھے تو حاضرین میں سے کسی نے پوچھا۔یا حضرت کیا آپ اس کو جائز قرار دیتے ہیں کہ لوگ ایسا کریں۔تو شیخ شکر سب نے بھی اسی طرح فرمایا کہ میں نے بارہا چاہا کہ اس کو موقوف کرا دوں لیکن چونکہ میں نے حضرت صاحب یعنی خواجہ قطب الدین بختیار کاکی" کے دربار میں دیکھا ہے کہ لوگ ایسا کرتے ہیں اس لئے ممانعت کی جرات نہیں کرتا۔پس اس سے ثابت ہوا کہ خواجہ قطب الدین سجدہ قبول فرماتے تھے۔اور آپ کے فتوی مذکور الصدر کے مطابق یہ کافر تھے۔اور مسیح و مہدی کی فضیلت و آمد کی خبر " احادیث صحیح میں آئی ہے اور خواجہ قطب الدین کا کوئی ذکر احادیث صحیح کیا بلکہ غیر صحیح میں بھی نہیں ہے پس آپ کا مسیح و مہدی کا محتاج نہ ہونا اور خواجہ قطب الدین کے استخوان بوسیدہ کا محتاج ہوتا یا عجب ہے كما لا يخفى میری تقریر سن کر مولوی عبد الحق صاحب مبہوت سے ہو گئے بالا آخر یہی کہتے بنی کہ میں " برکت حاصل کرنے کے لئے گیا تھا۔میں نے کہا کہ کیا آپ کے اَكْمَلْتُ لَكُم دینکم میں یعنی کامل کر دیا میں نے واسطے تمہارے دین تمہارا برکت نہیں PA