جذبۃ الحق

by Other Authors

Page 41 of 63

جذبۃ الحق — Page 41

41 کرنے کے لئے مجھ سے اشارہ پر اشارہ کرتے جاتے تھے چونکہ وقت بھی بہت صرف ہو چکا تھا اس وجہ سے ناچار میں نے گفتگو ختم کر دی اور مولوی احمد رضا خاں صاحب کے بعض رسالہ جات لے کر وہاں سے رخصت ہوا۔اور یہ فقرہ میری زبان پر تھا۔شعر ضمئی عالم بالا معلوم شد۔اور یہ بحث یہاں ختم ہو گئی۔مولوی احمد رضا خاں صاحب کے ساتھ گفتگو کے وقت ان کے مدرسہ کے مدرسین بھی ہماری گفتگو سننے کے لئے آگئے تھے۔اور خاموش بیٹھ کر سنتے رہے لیکن کسی نے دم تک نہ مارا۔اور میں بھی ان کی طرف متوجہ نہ ہوا۔ہماری گفتگو کے تمام ہوتے ہی سب لوگ اٹھ کر ادھرادھر چلے گئے۔میں بھی وہاں سے رخصت ہو کر اپنے جائے قیام یعنی سرائے کو واپس آیا اور کھانے سے فارغ ہو کر مولوی امداد علی و دیگر ہمراہیوں کو ساتھ لے کر امروہہ کی طرف روانہ ہو گیا۔اور شام کو جناب مولوی سید محمد احسن صاحب کے مکان پر جا پہنچا انہوں نے بڑی خاطر و تواضع کے ساتھ ہمیں دو دن تک ٹھہرا رکھا۔امروہہ جانے کی غرض یہ تھی کہ مولوی محمد احسن صاحب کے بعض رسالہ جات میں اکثر حوالہ جات کے بارہ میں مجھے کچھ شبہات تھے۔اور میں ان کی تصحیح کرنا چاہتا تھا لیکن بوجہ کبیر سنی اور علالت کے مولوی سید محمد احسن صاحب کے جو اس درست نہ تھے۔اس لئے عبارات مطلوبہ کتب منقولہ سے نکال نہ سکے۔اور نکالتے کیسے ان کی بصارت بھی جواب دے چکی تھی۔اور تمام قوائے جسمانی ضعیف ہو گئے تھے جب کچھ لکھنے کی ضرورت ہوتی تو وہ زبانی بتاتے جاتے اور ان کے فرزند محمد یعقوب صاحب لکھتے جاتے۔کبھی ایسا بھی ہوتا کہ ان کا ایک برانش بھی لکھتا تھا جس کے بارہ میں خود ہی ندا قا کہا کرتے تھے کہ اندھا گائے بسرا بجائے۔تیسرے دن ہم امروبہ سے دہلی کی طرف روانہ ہو گئے