جذبۃ الحق

by Other Authors

Page 42 of 63

جذبۃ الحق — Page 42

42 وہاں پہنچ کر جناب میر قاسم علی صاحب کے گھر جا اترے۔اور رات کو دیر تک ان سے باتیں ہوتی رہیں۔صبح کے وقت ہم مطبع مجتبائی دیکھنے کے لئے گئے اور وہاں سے جناب مولوی عبدالحق صاحب متولف تغییر حقانی کی ملاقات کو ان کے مکان کی طرف چل پڑے۔وہاں جا کر معلوم ہوا کہ وہ مکان پر تشریف نہیں رکھتے بلکہ خواجہ قطب الدین کے مزار کی زیارت کو گئے ہیں۔دو گھنٹے کے بعد وہاں سے واپس آئیں گے۔پس ہم نے دل میں خیال کیا کہ اتنی دیر تک یہاں بیٹھ کر کیا کریں گے۔اس عرصہ میں حکیم اجمل خان صاحب کے مطب کی سیر بھی کرلیں۔وہاں جا کر دیکھا کہ زن و مرد کے ہجوم سے گویا وہاں بازار لگا ہوا ہے یہ نظارہ ہم دیر تک دیکھتے رہے۔اور وہاں بیٹھے بیٹھے دو پسر کا وقت ہو گیا۔چونکہ یہ وقت نامناسب تھا اس لئے مولوی عبدالحق صاحب کے مکان پر اس وقت نہ گئے اور سیدھے اپنی اقامت گاہ پر چلے آئے۔بعد نماز ظہر مولوی عبدالحق صاحب سے ملنے کے لئے میں پھر چلا۔مکالمه بامولوی عبد الحق صاحب مئؤلف تفسیر حقانی اور وہاں جا کر دیکھا کہ مولوی صاحب اپنے دیوان خانہ میں تشریف فرما ہیں۔اور ان کے پاس اور بھی چند آدمی موجود ہیں۔میں بھی سیدھا ان کی نشست گاہ میں چلا گیا اور السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کا تحفہ پیش کیا انہوں نے بھی سلام کا جواب دیا اور اعزاز کے ساتھ بٹھایا۔احوال پرسی کی پاس کے بعد ادھر ادھر کی باتیں ہونے لگیں اسی عرصہ میں حاضرین میں سے ایک شخص نے یہ مسئلہ دریافت کیا کہ حضرت پیر کو سجدہ کرنا اور پیر کا سجدہ کی ممانعت نہ کرنا