جذبۃ الحق

by Other Authors

Page 34 of 63

جذبۃ الحق — Page 34

34 بکھیڑے ملے ہو جاویں۔لیکن شاید حیات مسیح کے دلائل قونیہ آپ کے پاس نہیں ہیں اس وجہ سے ایسا نہیں کرتے ورنہ ہر گزایسی کج راہی نہ اختیار کرتے۔انہوں نے کہا کہ جس طریق سے مخالف کو جلد مغلوب کیا جا سکے گفتگو میں اسی طریق کو اختیار کرنا چاہئے۔میں نے کہا کہ میرے نزدیک تو حیات مسیح پہلے ثابت کر دینے سے سب بکھیڑے طے ہو جاتے ہیں بشرطیکہ دلائل قویہ حیات مسیح اسرائیلی آپ کے پاس موجود ہوں انہوں نے کہا کہ حیات مسیح کے دلائل موجود ہونے پر اس کے ثابت کرنے میں کچھ مشکلات ہیں۔اور مرزا صاحب کس ط طرح مہدی ہو گئے ؟ اس سوال کے آتے ہی قادیانی لوگ بہت جلد لاجواب ہو جاتے ہیں۔تجربہ سے ایسا ہی معلوم ہوا ہے میں نے کہا کہ واقف احمدی ہو گا تو وہ آپ کے دلائل و علامت مهدی طلب کرے گا۔اور اس وقت مشکلات آپ ہی پر آپڑیں گے۔مولوی عبد الباری صاحب نے کہا کہ مہدی کے علامات بھی ہم اس سے دریافت کریں گے میں نے کہا پھر آپ کیا کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم مہدی کی علامات پر جرح کریں گے۔میں نے کہا کہ آپ کے لئے سب سے بہتر طریق تو یہ ہے کہ آپ اس سے کہیں کہ دور بین یا خوردبین سے آپ کو دکھا دیوے کہ مہدی کیسا ہوتا ہے اس موقعہ کے لئے خاقانی نے خوب ہی کہا ہے انصاف نہاں شد و وفا ہم بالاخر میں نے کہا کہ جتنی باتیں آپ نے ارشاد فرمائیں وہ بالکل ہار جیت کی باتیں تھیں اس میں حق جوئی و حق طلبی اور خشیت اللہ نام کو نہ تھا آپ نے ذرا بھی خور نہیں کیا کہ یہ شخص فی الواقع مامور و مرسل من اللہ ہے یا نہیں اس دنیا و اہل دنیا نے تو ایک جم غفیر انبیاء و مرسلین کو اسی طرح رد کر دیا ہے جیسا اس۔۔