حضرت جویریہؓ

by Other Authors

Page 6 of 19

حضرت جویریہؓ — Page 6

6 رسول کریم ﷺ سے کہا کہ میں قبیلے کا سردار ہوں میری بیٹی لونڈی بن کر نہیں رہ سکتی۔جب اُسے پتا لگا کہ وہ لونڈی بن کر نہیں رہے گی بلکہ رسول اللہ ﷺ کی بیوی بن کر رہے گی تو وہ بہت خوش ہوا آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ جویریہ کی مرضی پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ کہاں رہنا پسند کریں گی۔حضرت جویریہ رضی اللہ عنھا نے کہا:۔میں رسول اللہ علیہ کی خدمت میں رہنا پسند کرتی ہوں۔“ (8) آپ نے دیکھا حضرت جو سر سید رضی الہ علما کی زندگی میں کتنی بڑی تبدیلی آئی۔مخالف اسلام باپ کی بیٹی اور مخالف اسلام شوہر کی بیوی تھیں۔باپ کو شکست ہوئی۔شوہر مارا گیا آپ بیوہ ہو گئیں۔قیدی بن کر آئیں۔مگر رسول اللہ اللہ سے نسبت ہوتے ہی اسلام کی نعمت ملی اور بہت سے قیدی آزاد ہوئے۔والد اور بھائی مسلمان ہو گئے غرض یہ کہ برکتوں کی ایک بارش تھی جو اس شادی سے شروع ہوگئی۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں۔میں نے کسی عورت کو جویریہ رضی اللہ عنھا سے بڑھ کر اپنی قوم کے حق میں مبارک نہیں دیکھا۔ان کے سبب سے بنو مصطلق کے سینکڑوں گھرانے آزاد کر دیئے گئے۔(9) آپ اپنی شادی کے دنوں کو یاد کر کے فرماتی ہیں:۔میں نے حضرت رسول کریم ﷺ کی آمد سے تین راتیں قبل خواب