جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 54 of 143

جنت کا دروازہ — Page 54

54 5۔4 قرآنی دعا وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّينِي صَغِيرًا (بنی اسرائیل : 25) اور ان دونوں کے لئے رحم سے عجز کا پُر مُجھکا دے اور کہہ کہ اے میرے رب ! ان دونوں پر رحم کر جس طرح ان دونوں نے بچپن میں میری تربیت کی۔حضرت مصلح موعود اس آیت کی تشریح میں فرماتے ہیں اس آیت میں یہ بھی اشارہ کر دیا کہ انسان بالعموم والدین کی ویسی خدمت نہیں کر سکتا جیسی کہ ماں باپ نے اس کے بچپن میں کی تھی اس لئے فرمایا کہ ہمیشہ دعا کرتے رہنا کہ اے خدا تو ان پر رحم کرتا کہ جو کسر عمل میں رہ جائے دعا سے پوری ہو جائے ی" کے معنی تشبیہ کے بھی ہوتے ہیں ان معنوں کی رو سے یہ اشارہ کیا گیا ہے کہ بڑھاپے میں ماں باپ کو ویسی ہی خدمت کی ضرورت ہوتی ہے جیسے کہ بچے کو بچپن والدین کے لئے یہ دعا اس لئے بھی سکھائی گئی ہے کہ جو اللہ تعالی سے دعا کرتا رہے گا اسے خود بھی اپنا فرض ادا کرنے کا خیال رہے گا۔عارفانہ دعا ( تفسیر کبیر جلد 4 صفحہ (322) اس دعا کے پس منظر اور دیگر عارفانہ مضامین پرسید نا حضرت خلیفہ امسح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک منفر دانداز میں روشنی ڈالی ہے آپ فرماتے ہیں: یہ وہ دعا ہے جو الہامی دعا ہے ان معنوں میں کہ اللہ تعالیٰ نے خود حضرت اقدس