جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 53 of 143

جنت کا دروازہ — Page 53

53 53 والدین کے لئے انبیاء کی دعائیں قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ سے پہلے انبیاء بھی والدین کے لئے دعائیں کرتے تھے اور یقینا یہ رویہ خدائی تفہیم اور تعلیم کے نتیجہ میں ہی ہوگا۔اور یہ دعا ئیں خدا کو اتنی پسند تھیں کہ انہیں قرآن کریم میں ہمیشہ کے لئے محفوظ فرمالیا ہے۔تا کہ امت محمد یہ بھی ان سے فائدہ اٹھائے۔حضرت نوح کی دعا رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَى وَلِمَنُ دَخَلَ بَيْنِي مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ وَلَانزِدِ الظَّلِمِينَ إِلَّاتَبَارًا (سورة نوح : 29) اے میرے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو بھی اور اسے بھی جو بحیثیت مومن میرے گھر میں داخل ہوا اور سب مومن مردوں اور سب مومن عورتوں کو۔اور تو ظالموں کو ہلاکت کے سوا کسی چیز میں نہ بڑھانا۔حضرت ابراہیم کی دعا ربَّنَا اغْفِرْلِي وَلِوَالِدَى وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ (ابرانيم :42) اے ہمارے رب ! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو بھی اور مومنوں کو بھی جس دن حساب بر پا ہو گا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یہ وہ جامع دعا ہے جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کی دعاؤں میں شامل فرمایا ہے اور اب ساری امت محمد یہ اس دعا میں مشغول ہے۔