جماعت احمدیہ کی ملی خدمات

by Other Authors

Page 61 of 131

جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 61

ہے اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں کہ وہ جنگ کو ان مقامات مقدسہ سے زیادہ سے زیادہ دور لے جائے اور اپنے فضل سے اُن کی حفاظت فرمائے۔وہ خدا جس نے ابرکہ کی تباہی کے لئے آسمان سے وہا بھیجدی تھی اب بھی طاقت رکھتا ہے کہ ہر ایسے دشمن کو جس کے ہاتھوں سے اُس کے مقدس مقامات اور شعائر کوئی گزند پہنچ سکے مچل دے۔۔۔۔پس میں دوستوں کو تو نبہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور خدا تعالٰی سے دعائیں کریں کہ وہ اِن مقامات کی حفاظت کے سامان پیدا کر دے اور اس طرح دعائیں کریں کہ جس طرح بچہ بھوک سے تڑپتا ہو؟ چلاتا ہے ، جس طرح ماں سے جُدا ہونے والا بچہ یا بچہ سے محروم ہو جانے والی ماں آہ و زاری کرتی ہے اسی طرح اپنے رب کے حضور رو رو کر دعائیں کریں کہ اے اللہ ! تو خود ان مقدس مقامات کی محافظت فرما اور اُن لوگوں کی اولادوں کو تجو