جماعت احمدیہ کی ملی خدمات

by Other Authors

Page 98 of 131

جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 98

۹۸ مكتوب میں تحریر فرمایا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم آپ کی بیش بہا اسلامی خدمات کے لئے تہ دل سے ممنون ہیں۔(ہفت روزہ لاهور و ار اگست (۶۱۹۷۹ شاہ فیصل نے ۵ رمئی ۱۹۴۸ء کو سعودی مملکت کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے چوہدری صاحب کو مکتوب لکھا کہ جب سے مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ میں پیش ہوا ہے آپ نے جس تندہی اور خلوص سے اعلیٰ تعاون اور عالی ظرفی کا مظاہرہ فرمایا نہیں اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔۔۔۔آپ کی اعلیٰ اقدار نے نہ صرف عربوں کے دلوں میں بلکہ اقصائے عالم کے تمام راستباز لوگوں کے دلوں میں خواہش پیدا کر دی ہے کہ وہ آپ کی مساعی جمیلہ کی دل سے قدر کریں۔د ہفت روزہ لاہور ۱۹ اگست ۶۱۹۷۹ ) السید عاصم الگیلانی سجادہ نشین درگاه خوش اعظم السيد عبد القادر الگیلانی نے در جولائی ۱۹۴۸ء کو حضرت چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب نام مکتوب لکھا کہ :۔۔۔۔آج مجھے یہ موقع بھی ملا کہ میں اپنے اور خاندان غوث الا عظم قدس سرہا کی طرف سے "